پوٹیٹو چیز بال

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
پوٹیٹو چیز بال

اجزاء:اُبلے آلو1/2کلو،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،کوٹیج چیز200گرام،نمک ایک چائے کا چمچ، انڈے تین عدد،بریڈ کرمبز دو کپ،پارسلی دو کھانے کے چمچ،ہری پیاز ایک کپ،تازہ لال مرچ چار عدد،مکھن پچاس گرام،تیل تلنے کے لیے

ترکیب:مکھن گرم کر کے اس میں ہری پیاز اور پارسلی باریک کاٹ کر ڈالیں اور دو منٹ پکائیں،پھر چولہا بند کر دیں۔اب اس میں تازہ لال مرچ باریک کاٹ کر ڈالیں ،ساتھ ہی نمک،کالی مرچ اور کوٹیج چیز شامل کر کے مکس کریں۔اس کے بعد انہیں اُبلے آلوئوں میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر انڈے اور بریڈ کرمبز کو کوٹنگ کر لیںا ور فرائی کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?