چارہ ساز

ROHAAN

LOVE IS LIFE
TM Star
Aug 14, 2016
3,023
2,110
513
116746


چارہ ساز

چارہ ساز کو امید شفا نہیں کوئی
علاج میرا اجل کے سوا نہیں کوئی

زخم تو نے دیے جو وہ دکھا تو دوں
بت کدے میں میرے خدا نہیں کوئی

آج ساتھ ، ساتھ چل تو رہے ہیں ہم
مگر ضرورتوں سے آشنا نہیں کوئی

رہا ہے گو مگو یوں شوق بندگی اپنا
چاہا ہے جسے ہم نے ملا نہیں کوئی

نہ اٹھ بزم سے میری برہم مزاج تو
بے وفا مجھے تمنائے وفا نہیں کوئی

پھر آج قریہء جاں پہ عذاب آئے اتر
دشت غم میں شاید تنہا نہیں کوئی

خوشبو سے گفت گو کیا کرے کوئی
میرے لئے تو شاہد سجا نہیں کوئی
 
Top
Forgot your password?