چکن کارن سوپ

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
چکن کارن سوپ

اجزاء:چکن بون لیس: 100 گرام،انڈا(پھینٹا ہوا) ایک عدد،کارن فلورچار کھانے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ،کالی مرچ (پسی ہوئی) ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ،سفیدمرچ (پسی ہوئی) ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ،چکن یخنی تین کپ،گاجرایک عدد،ہری پیاز ایک عدد،مکئی دانے(اُبلے ہوئے) ایک کپ

ترکیب: چکن کی تین کپ یخنی میں بون لیس چکن، پیاز اور گاجر شامل کر کے 10 سے 15 منٹ کے لئے پکائیں تاکہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے، اب اس میں سے سبزیاں نکال لیں پھر نمک، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا ساس اور سرکہ شامل کر دیں۔

آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں، اس کے بعد انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں اور دھیمی آنچ پر مزید 2 منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?