چکن کری پاستا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
چکن کری پاستا

اجزاء:چکن بون لیس آدھا پائو،پاستا تین کپ(ابال لیں)،ٹماٹر دو عدد(باریک کاٹ لیں)،ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ،ہری مرچیں پانچ سے چھ عدد (باریک کاٹ لیں)،لال مرچ پائوڈردو کھانے کے چمچ،گرم مصالحہ پسا ہواآدھا چائے کا چمچ،کوکنگ آئل حسب ضرورت،نمک حسب ذائقہ،ہرا دھنیاباریک کٹا ہوا

ترکیب:فرائی پین میں کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ہلکا سا بھون لیں،پھر اس میں چکن کو شامل کریں اور اچھی طرح پکا لیں۔اس کے بعد چکن میں ٹماٹر،نمک ،گرم مصالحہ،ہری مرچیں اور لال پائوڈر ڈال دیں۔اب اس میں تھوڑا سا پانی اور ابلا ہواپاستا شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک آئل اوپر نہ آ جائے۔ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا دھنیا ور مایونیز شامل کر دیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?