چھ ٹیموں پر مشتمل نیا ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ نافذ

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,663
1,591
1,213
Lahore,Pakistan
چھ ٹیموں پر مشتمل نیا ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ نافذ
114502


وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے پیش کردہ نظر ثانی شدہ ڈھانچے کی منظوری دی،11سرکاری اداروں کونئے نظام کیلئے پی سی بی سے تعاون کرنے کی ہدایت نئے کرکٹ سیٹ اپ میں وسطی پنجاب ،جنوبی پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان ،ناردرن ایریاز شامل ،ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
لاہور،اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر )وزیر اعظم پاکستان نے کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی ،نئے سسٹم میں ادارہ جاتی کرکٹ کو مکمل ختم کردیا گیا ہے ،اب ملک بھر سے چھ ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے اور 11 سرکاری اداروں کو نئے نظام کیلئے پاکستان کرکٹ بور سے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،نئے سیٹ اپ میں وسطی پنجاب ،جنوبی پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن ایریازکی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بطور پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ نئے نظام کی منظوری دی ۔ حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے سرکاری ادارے پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔ وزیراعظم ہا ؤ س کی جانب سے جن اداروں کو ہدایت نامہ بھجوایا گیاہے ان میں واپڈا،سوئی ناردرن گیس ، سٹیٹ بینک،نیشنل بینک،خان ریسرچ لیبارٹریز،پی ٹی وی،زیڈ ٹی بی ایل،پی آئی اے ،ریلوے اور سول ایوی ایشن شامل ہیں۔ نئے سیٹ اپ میں 15ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی تعدادبھی کم کرکے چھ کردی گئی ہے ،جنہیں وسطی پنجاب ،جنوبی پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور ناردرن ایریازکے ریجنز میں تقسیم کیا گیاہے ۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?