کارکردگی پر بات کریں , گالیاں دینا اچھی بات نہیں : سرفراز احمد

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,663
1,591
1,213
Lahore,Pakistan
کارکردگی پر بات کریں , گالیاں دینا اچھی بات نہیں : سرفراز احمد


سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھ دیا جاتا ہے جس سے دل دکھتا ہے ، ہمیں بھی ہار کا دکھ ہوتا ہے ،پاکستانی فینز کافی جذباتی ہیں اورہمیشہ ہمیں سپورٹ کرتے ہیں جمائی لینا گناہ نہیں ،کچھ سابق کرکٹرز تو ٹی وی پر خدا بن کر بیٹھے ہیں جو پاکستانی پلیئرز کو کرکٹر ہی نہیں مانتے، کچھ کہا تو وہ پھر ہم کو لتاڑیں گے :کپتان
لندن (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کرکٹ میں کارکردگی پر جو بات کرنی ہے کرے لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔لارڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھ دیا جاتا ہے جس سے دل دکھتا ہے ، یہ نہیں ہونا چاہیے ، کرکٹ میں کارکردگی پر جو بات کرنی ہے کریں لیکن گالیاں دینا اچھی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک دن اوپر لاتی ہے ایک دن گراتی ہے ، پاکستانی فینز کافی جذباتی ہیں، ہمیں بھی ہار کا دکھ ہوتا ہے ، فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ، امید ہے دوبارہ کریں گے ۔سرفراز احمد نے سابق کرکٹرز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سابق کرکٹرز تو ٹی وی پر خدا بن کر بیٹھے ہیں جو پاکستانی پلیئرز کو کرکٹر ہی نہیں مانتے اور اگر ان کے بارے میں کچھ کہا تو وہ پھر ہم کو لتاڑیں گے ۔بھارت کے خلاف میچ کے دوران جمائی لینے سے متعلق انہوں نے کہا کہ جمائی لینا کوئی گناہ تو نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی ہوں، میں نے خود کو زیادہ اونچا نہیں اڑایا تاکہ جب گروں تو سنبھلنا مشکل نہ ہو۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اوپن ہے ، کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ جیت کر کم بیک کریں۔ہماری کوشش ہوگی کہ میدان میں اپنی پوری طاقت سے لڑیں اور اپنی خامیوں پر قابو پاکر بہترپرفارم کریں ۔


 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?