کبھی جب میں نہیں ہونگا۔۔

  • Work-from-home

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
کبھی جب میں نہیں ہونگا۔۔
تمہیں سب یاد آئے گا۔۔!
وہ میری بےکراں چاہت،
تمہارے نام کی عادت،
وہ میرے عشق کی شدت،
وصال و ہجر کی لذت،
تمہاری ہر ادا کو شاعری کا رنگ دے دینا۔۔
خود اپنی خواہشوں کو بےبسی کا رنگ دے دینا۔۔

تمہیں سب یاد آئے گا۔۔!
وہ میری آنکھ کا نم بھی،
وفاؤں کا وہ موسم بھی،
جنوں خیزی کا عالم بھی،
میری ہر اک خوشی ہر غم بھی،
میرا وہ مسکرا کر درد کو دل سے لگا لینا۔۔
تمہاری خواب سی آنکھوں کا ہر آنسو چُرا لینا۔۔

تمہیں سب یاد آئے گا۔۔!
تمہاری سوچ میں رہنا،
تمہاری بےرخی سہنا،
بھلا کر رنجشیں ساری،
فقط اپنا تمہیں کہنا،
تمہارے نام کو تسبیح کی صورت بنا لینا۔۔
تمہارے ذکر سے دل کا ہر اک گوشہ سجا لینا۔۔

ابھی تو مسکرا کر تم میری باتوں کو سنتی ہو۔۔
مگر یہ جان لو جاناں۔۔!
تمہیں سب یاد آئے گا۔۔
کبھی جو میں نہیں ہوں گا۔۔!!!

@shehr-e-tanhayi
 
Top