کبھی جو چھیڑ گئی یاد رفتگاں

  • Work-from-home

Baazigar

TM Star
Oct 9, 2009
2,441
1,735
113
37
Nawabshah
کبھی جو چھیڑ گئی یاد رفتگاں محسن
بکھر گئی ہیں نگاہیں کہاں کہاں محسن

ہوا نے راکھ اڑائی تو دل کو یاد آیا
کہ جل بجھیں مرے خوابوں کی بستیاں محسن

کچھ ایسے گھر بھی ملے جن میں گھونگٹوں عوض
ہوئی ہیں دفن دوپٹوں میں لڑکیاں محسن

کھنڈر ہے عہد گزشتہ، نہ چھو نہ چھیڑ اسے
کھلیں تو بند نہ ہوں اس کی کھڑکیاں محسن

بجھا ہے کون ستاہ کہ اپنی آنکھ کے ساتھ
ہوئے ہیں سارے مناظر دھواں دھواں محسن

نہیں کہ اُس نے گنوائے ہیں ماہ و سال اپنے
تمام عمر کٹی یوں بھی رائیگاں محسن

ملا تو اور بھی تقسیم کر گیا مجھ کو
سمیٹنا تھیں جسے میری کرچیاں محسن

کہیں سے اُس نے بھی توڑا ہے خود سے ربط ِ وفا
کہیں سے بھول گیا میں بھی داستاں محسن
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top