کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہو

  • Work-from-home

Huda

ĂĸŠ έ ĶĦυşЊŎŏ
VIP
Jan 30, 2009
7,699
5,724
113
Karachi
کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہو
کہ روٹھتے ہو کبھی اور منانے لگتے ہو

گلہ تو یہ ہے تم آتے نہیں کبھی لیکن
جب آتے بھی ہو تو فورآ ہی جانے لگتے ہو

یہ بات جون تمہاری مذاق ہے کہ نہیں
کہ جو بھی ہو اسے تم آزمانے لگتے ہو

تمہاری شاعری کیا ہے بھلا ، بھلا کیا ہے
تم اپنے دل کی اداسی کو گانے لگتے ہو

سرود ِآتش ِزریں صحن ِخاموشی
وہ داغ ہے جسے ہر شب جلانے لگتے ہو

سنا ہے کہکشاؤں میں روز و شب ہی نہیں
تو پھر تم اپنی زباں کیوں جلانے لگتے ہو
 
  • Like
Reactions: nrbhayo and TM DON

TM DON

TM Star
Dec 18, 2009
1,566
3,112
713
46
pakistan rwp
تمہاری شاعری کیا ہے بھلا ، بھلا کیا ہے
تم اپنے دل کی اداسی کو گانے لگتے ہو
 
Top