کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہات میں تیرا ی&#

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہات میں تیرا یات نہیں


کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہات میں تیرا یات نہیں
صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں

مشکل ہیں اگر حالات وہاں دل بیچ آئیں جاں دے آئیں
دل والو، کوچہِ جاناں میں کیا ایسے بھی حالات نہیں

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

میدانِ وفا دربار نہیں، یاں نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں، کچھ عشق کسی کی ذات نہیں

گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنے ، ہارے بھی تو بازی مات نہیں

فیض احمد فیض
 
Top