کشمشی شامی کباب

  • Work-from-home

*Sarlaa*

Moderator
VIP
Apr 16, 2013
17,846
7,109
363
33
Pakistan.. karachi
اشیاء
قیمہ ؛؛ایک کلو
پیاز ؛؛دو عدد
چنے کی دال؛؛دو چھٹانک
لہسن؛؛چار جوے
دارچینی؛؛ایک ٹکڑا
بڑی الائچی؛؛دو عدد
لونگ؛؛چار عدد
ہری مرچیں؛؛آٹھ عدد
ادرک؛؛ ایک گانٹھ
انڈے؛؛چار عدد
سیاہ زیرہ؛؛ایک چائے کا چمچہ
کشمش؛؛ایک بڑا چمچہ
لال پسی مرچ،نمک اور گھی؛؛حسب ضرورت
بریڈ کرمس؛ایک کپ
ترکیب؛؛
قیمہ،پسی مرچ،کترا ہوا لہسن،پیاز کی ایک پوتھی،ادرک،دارچینی،الائچی ،نمک،لونگ،دو ہری مرچیں،زیرہ اور دال کو ملا کر اس میں دو گلاس پانی ڈال کر ابال لیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔اسے ٹھنڈا کرکے ثابت مصالحے علیحدہ کرلیں اور انہیں باریک پیس لیں۔ایک انڈا ابال لیں اور باقی تین انڈوں قیمہ میں ملا دیں۔ہری مرچیں،پیاز کی دوسری پوتھی،ابلا ہوا انڈا سب باریک کاٹ کر کشمش ڈال کر قیمہ میں ملا دیجئے۔اس کے بعد کباب بنا کر ان میں بریڈ کرمس لگا کر انڈے میں ڈبو کر گولڈن براؤن کر لیں۔
 
Top