کوئی حد نہیں ہے کمال کی-غزل

  • Work-from-home

Aftabsweet

Active Member
Nov 2, 2010
452
410
363
In Every Heart

غزل



کوئی حدنہیں ہےکمال کی


کوئی حدنہیں ہےجمال کی



وہی قرب ودورکی منزلیں


وہی شام خواب خیال کی



نہ مجھےہی اسکاپتہ کوئی


نہ اسےخبرمیرےحال کی



یہ جواب میری صداکا ہے


کہ صداہےاس کےسوال کی



ی ہنمازِ عصرکاوقت ہے


یہ گھڑی ہےدن کےزوال کی



وہ قیامتیں جوگزرگئیں


تھی امانتیں کئ سال کی



ہےمنیرتیری نگاہ میں


کوئی بات گہرے ملال کی



منیرنیازی



کتاب : ماہِ منیر
 
  • Like
Reactions: New Wolf
Top