کھیل ختم !وقار یونس کا ڈرامہ سامنے آگیا

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ورلڈ کپ اور ایشیاءکپ میں خراب کارگردگی کے باعث کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ کے لوگوں پر بھی برائی آئی ہوئی ہے۔معاملہ اس وقت مزید بگڑ گیا کہ جب وقار یونس کی پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ لیک ہوکے منظر عام پر آگئی۔اب اس معا ملے پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وقار یونس جو بھی کیا وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا اور ان کے ڈرامے کا اسکرپٹ بورڈ کے ایک ناراض آفیشل نے تیار کرکے دیا۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی اور شہریار خان سے ملاقات نہ ہونے پر وقار یونس برہم ہوگئے تھے ، لیکن یہ غصہ محض ایک ڈرامہ تھا۔ لیکن وقار یونس کی باتوں سے ایسا تاثر سامنے آیا کہ جیسے وہ شدید غصے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق وقار یونس کا کوچ کنٹریکٹ ختم ہونے والا ہے اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں، اسی لیے میڈیا پر آکے انھو ں نے عوام سے معافی بھی مانگ لی تاکہ عوام کے دل میں ان کے لیے” سافٹ کارنر“ پیداہوجائے ۔
waqar-Younis.jpg
 
Top