گاجر کی کھیر

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
8,607
8,598
1,313
Lahore,Pakistan
گاجر کی کھیر

اجزاء:کدو کش گاجر چار عدد،دودھ دو لیٹر،چاول ایک کپ،کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،چینی ایک کپ،زعفران1/2چائے کا چمچ، پسی الائچی 1/2چائے کا چمچ،کیوڑا 1/2چائے کا چمچ،بادام،پستے سو گرام،باریک کٹی کھجور پچیس گرام

ترکیب:پہلے دودھ کو پکنے کے لیے رکھ دیں۔اُبال آ جائے تو اس میں پسے چاول ڈال کر پکائیں۔جب وہ گاڑھا ہو جائے تو کدو کش گاجر،پسی الائچی،چینی،کنڈینسڈ ملک،کیوڑا اور زعفران ڈال کر بیس منٹ پکا لیں،پھر اس میں بادام ،پستے اور آدھی باریک کٹی کھجور ڈال دیں۔آخر میں کھیر ڈش میں نکال کر باقی بادام،پستے اور آدھی باریک کٹی کھجورسے گارنش کر کے سرو کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?