گارلک نوڈلز

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
9,195
9,309
1,313
Lahore,Pakistan
گارلک نوڈلز



اجزاء:اُبلے نوڈلز1/2پیکٹ،ہاتھ کا کُٹا ہوا چکن قیمہ 1/2کلو،گول مرچ چھ عدد،کُٹی کالی مرچ1/2چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ1/2چائے کا چمچ،لہسن کے جوئے چھ عدد،پیاز ایک عدد،کٹی گاجر دو عدد،کٹی ہری پیاز250گرام،کٹی بند گوبھی ایک کپ،سویا ساس تین کھانے کے چمچ،سرکہ تین کھانے کے چمچ،چلی گارلک ساس1/2کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،برائون شوگر ایک چائے کا چمچ،تیل پانچ کھانے کے چمچ

ترکیب:پہلے چکن کے قیمے میں کُٹی کالی مرچ،پسا گرم مصالحہ،پیاز، نمک اور ایک کپ پانی ڈال کر پکائیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔دوسرے پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن کے جوئے اور کٹی گول لال مرچ ڈال دیں۔جب وہ سرخ ہو جائے تو اُبلے نوڈلز ڈال کر مکس کر لیں۔اس کے بعد نوڈلز میں اُبلا قیمہ،کٹی گاجر،کٹی بند گوبھی،سویا ساس،سرکہ،چلی گارلک ساس اور ایک چائے کا چمچ برائون شوگر شامل کر کے پانچ منٹ کے لیے ڈھک دیں۔آخر میں کٹی ہری پیاز ڈال کر چولہا بند کر دیں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?