گجریلا

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
گجریلا

اجزاء:دودھ1-1/2کلو،کدو کش گاجر 1/2کلو،چینی ایک کپ،اُبلے چاول1/2کپ،پسی ہری الائچی ایک چائے کا چمچ،بادام دو کھانے کے چمچ،پستے دو کھانے کے چمچ،چاندی کے ورق گارنش کے لیے،تازہ بالائی ایک کپ،ونیلا ایسنس چند قطرے

ترکیب:کدو کش گاجر کو تھوڑا سٹیم دیں۔اب دودھ کو پکا لیں۔جب اس میں اُبال آ جائے تو اس میں گاجریں اور اُبلے چاول شامل کر کے پکائیں،یہاں تک کہ چاول اور گاجریں گل جائیں تو اس میںچینی ڈال کر پکا لیں،یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔آخر میں ونیلا ایسنس،زعفران اور پسی ہری الائچی شامل کر لیں۔اب اسے سرونگ بائول میں نکالیں اور تازہ بالائی،بادام،پستے اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے سرو کریں۔
 
Top
Forgot your password?