گوشت کی مہک دور کرنا

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
How to Remove Smell from Meat

گوشت کی مہک دور کرنا

عیدالاضحٰی کے موقع پر قربانی کا گوشت ذیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر ریفریجریٹر سے باہر رہتا ہے۔ جسکی وجہ سے گوشت میں مہک آتی ہے اور یہ بہت ڈھیلا نظر آتا ہے۔ گوشت میں پانی کے ذیادہ ہونے کی وجہ سے ہنٹر بیف، انڈرکٹ، اور تکہ وغیرہ بنانے کے لئے اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔
گوشت کی مہک دور کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے آپ اس آسان ٹوٹکے پر عمل کریں۔
1۔ گوشت کا ایک بڑا پیس ﴿ٹکڑا﴾ لیں اور پیالے بھر آٹے کی بھوسی لیں۔
2۔ گوشت کو ایک بڑے ٹرے میں رکھیں اور اس پر ہر طرف سے اچھی طرح سے بھوسی سے بہت گہری کوٹنگ کریں۔ اب اسے تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ استعمال یا فریز کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح دھو لیں۔
یقین کریں اس عمل سے آپ پانی کی ذیادتی اور مہک دور کرسکتے ہیں، اور گوشت کو خوبصورت اور دل پسند ٹکٹروں میں کاٹ سکتے ہیں۔
 
Top