گونگے بہرے لوگوں کی مدد کرنے والا کمپیوٹر

  • Work-from-home

Huda

ĂĸŠ έ ĶĦυşЊŎŏ
VIP
Jan 30, 2009
7,699
5,724
113
Karachi
ہونٹوں کی حرکات وسکنات کو سمجھ کر گونگے بہرے لوگوں کی مدد کرنے والا کمپیوٹر تیار کر لیا گیا

طبی سائنس دان ہونٹوں کی حرکات وسکنات کو نوٹ کرنے والے کمپیوٹر کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ یہ کمپیوٹر لبوں کی حرکت سے اصل الفاظ کی شناخت اورمختلف زبانوں کی پہچان میں مدد گار ثابت ہو نگے۔ یونیورسٹی آف ایسٹ نجیلانا روچ انگلینڈ میں تیار کئے جانے والے ان کمپیوٹروں میں یہ خوبی موجود ہے کہ وہ دو مختلف زبانوں کے درمیان فرق کو بھی نوٹ کرتے ہیں۔ کمپیوٹر تیار کرنے والے ماہرین کی ٹیم کے سربراہ سیٹیفن کو کس او اسکے ساتھی جیک نیوین نے اس کمپیوٹر میں ایک نئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ جو شماریاتی انداز میں ہونٹوں کی ریڈنگ کے عمل کو جانچتی ہے اور نہایت درست رزلٹ فراہم کرتی ہے۔ اس کمپیوٹر میں انگریزی ، فرانسیسی ، جرمن، عربی، اٹالین، پوش ، روسی زبانوں کے علاوہ دیگر زبانوں کے سمجھنے کی استعداد کار موجود ہے جن کی تعداد 23 کے قریب بتائی گئی ہے۔ طبی سائنس دانوں کے مطابق ہونٹوں کی حرکات وسکنات کو سمجھنے کی ٹیکنالوجی پرانی ہے مگر اس کو نئے اورجدید انداز میں بروئے کار لایا گیا ہے اور اس میں دو مختلف زبانوں کے فرق کو سمجھنے کی اہلیت شامل کی گئی ہے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ گونگے ، بہرے لوگوں کیلئے کمپیوٹر ایک نعمت ثابت ہو گا۔
 
Top