Idea گوگل کی ہٹ دھرمی

  • Work-from-home

Mantasha_Zawaar

stay away :|
TM Star
Apr 27, 2011
1,029
450
383
Lahore Pakistan
السلام علیکم و رحمتہ اللہ ۔۔۔۔۔

کفار کا ہمیشہ سے ہی یہ وطیرہ رہا ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے، کہیں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک پر نعوذباللہ کارٹون بنائے جاتے ہیں، کہیں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جاتی ہے، کہیں اللہ تعالی کی پاک ذات پر انگلی اٹھائی جاتی ہے اور ان سب باتوں کو فریڈم آف سپیچ کہہ کر مسلمانوں کو رام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک ناپاک اور بے ہودہ فلم بنائی گئی ہے۔۔ جس میں ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کی گئی ہیں۔۔۔ تقریباً ہر ملک میں اس فلم کے خلاف احتجاج جاری ہے ، اسی احتجاج کی وجہ سے بالاخر وائٹ ہاوس نے گوگل کو وہ متنازع ویڈیو یوٹیوب سے ہٹانے کا کہا تھا لیکن گوگل نے وہ ویڈیو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے اور یہ وجہ بتائی ہے کہ وہ ویڈیو گوگل کی ٹیرمس اینڈ سروسز کی خلاف ورزی نہیں کرتی ۔ اس لیے اسے ہٹایا نہیں جاسکتا۔۔۔

ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ گوگل کی بات سے اتفاق کرتے ہوں کہ جب تک کوئی ویڈیو گوگل کی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتی اسے ہٹایا نہیں جاسکتا۔۔ تو میر ان لوگوں سے یہ سوال ہے کہ کیا یوٹیوب پر صرف گنی چنی ویڈیو کمپنیز، ڈائریکٹرز اور ایکٹرز کی ہی ویڈیوز اور فلمیں اپلوڈ نہیں کر سکتے باقی سات ارب کے لوگوں میں سے دوسرے نمبر پر آنے والے مذہب کے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔۔ کیاان کے لیے قانون میں ایک لائن کا اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔۔۔یہ سب کچھ کیا جا سکتا ہے لیکن یہ گوگل کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ متنازع ویڈیو کو رکھنے پر بضد ہے جبکہ چند فلم کمپنیز کی ویڈیوز اور مٹھی بھر یہودیوں کے خلاف بنائی گئی ویڈیوز کو فوراً سے پیشتر ہٹا دیا جاتا ہے اگر یقین نہیں آتا تو کسی بھی فلم کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا یوٹیوب پر اپلوڈ کریں یا پھر ہالوکاسٹ کے خلاف کچھ اپلوڈ کریں تو آپ پتہ لگ جائے گا کہ آپ کی ویڈیو اپلوڈ مکمل ہونے کے بعد ہٹا دی جائے گی۔

میں بذات خود تقریباً سارا دن گوگل کی ہی مختلف سروسز کو استعمال کرتا ہوں اور ہو سکتا ہے کہ آپ بھی گوگل اور اس کی سروسز کو استعمال کرنے کےہی عادی ہوں۔ لیکن بطور مسلمان ایک بات ذہن نشین کر لیں کے گوگل کے بغیر تو ہمارا گزارا ہو سکتا ہے لیکن مذہب کے بغیر ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔

حضرت انَس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

لایؤمن أحدکم حتی أکون أحب إلیہ من والدہ وولدہ والناس اجمعین
ترجمہ :تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والد ، اس کی اولاد اورتمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔

یہ حدیث ہر قسم کی محبت کو شامل ہے، جس میں آپ کی اپنے نفس سے محبت بھی ہے ۔ یہ حدیث پاک آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کو ثابت کر کے دکھائیں۔

آپ میں سے کئی پاکستانی یوزرز کو موبائل کے ذریعے پیغامات موصول ہو گئے ہوں گے کہ بیس تا بائیس ستمبر کو گوگل کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ اگر نہیں تو میری آپ سب سے درخواست ہے کہ بیس تا بائیس ستمبر کم از کم تین دن گوگل کی تمام سروسز کا بائیکاٹ کریں تاکہ گوگل مسلمانوں کے جذبات کی قدر کر سکے۔۔ میرے نزدیک تو اس وقت تک گوگل خاص طور پر یوٹیوب کا بائیکاٹ کیا جائےجب تک یوٹیوب ان ویڈیوز کو مکمل طور پر اپنے سرورز سے ہٹا نہ دے۔۔

آخر میں میری ایک گزارش ہے کہ اگر آپ دوسرے فورمز کے بھی ممبر ہیں تو اس تحریر کو بلا جھجک وہاں پوسٹ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا جا سکے اور جن ممبرز نے متنازع ویڈیو ابھی تک نہیں دیکھی ان سے خاص التجا ہے کہ خدارا اس ویڈیو کو مت دیکھیں اور نہ ہی اسے دیکھنے کی جستجو کریں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔



اللهم صلي على محمد و على آل محمد كما صليت على إبراهيم و على أل إبراهيم ا نك حميد مجيد

اللهم بارك على محمد و على آل محمد كما بار كت على إبراهيم و على أل إبراهيم ا نك حميد مجيد
اللہ حافظ
 
  • Like
Reactions: Detective
Top