ہاٹ اینڈ سار سوپ

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
ہاٹ اینڈ سار سوپ

اجزاء:چکن بون لیس 6 یا 8 درمیانہ سائز کی بوٹیاں،جھینگے 10 یا 12 عدد،لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ،سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ،چینی آدھا چائے کا چمچہ،چائینز نمک ایک چائے کا چمچہ،ہری مرچ 4 عدد باریک کٹی ہوئی،گاجر ایک عدد باریک کٹی ہوئی،ہری پیاز ایک درمیانی سائز کی باریک کٹی ہوئی،بند گوبھی باریک کٹی ہوئی آدھا کپ،انڈے 2 عدد،سرکہ 4 کھانے کے چمچے ،سویا ساس 4 کھانے کے چمچے،چلی ساس 4 کھانے کے چمچے،کارن فلور5 کھانے کے چمچے،آئل 3 کھانے کے چمچے،نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت

ترکیب:چکن کو دھو کر 3 گلاس پانی، ایک چٹکی نمک ڈال کر چڑھا دیں، جب پانی آدھا رہ جائے تو یخنی چھان کر الگ کرکے ہڈیاں نکال کر گوشت کا باریک ریشہ کر لیں، جھینگے باریک کاٹ لیں اور دھو کر اتنی دیر پکائیں کہ جھینگے کا پانی خشک ہوجائے، خیال رہے جھینگے پکاتے ہوئے ایک چمچہ آئل ڈالیں۔

اب باقی آئل گرم کرکے اس میں ہری مرچ، بند گوبھی، گاجر، ہری پیاز ڈال کر 5 منٹ فرائی کرکے ریشہ کی ہوئی چکن اور جھینگے ڈالیں اور مزید 2 منٹ فرائی کرکے یخنی ڈال دیں۔

کارن فلورکو پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالتے جائیں اور چمچہ بھی چلاتی جائیں، اب پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں اور چمچہ چلاتے جائیں، جب سب اچھی طرح مکس ہوجائے تو آخر میں سرکہ، چلی ساس اور سویا ساس شامل کرلیں۔
 
Last edited:
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?