ہاکی کا گیند کیسے بنتا ہے ۔۔

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
5,671
5,716
1,313
Lahore,Pakistan
ہاکی کا گیند کیسے بنتا ہے ۔۔

ہاکی کے کھیل میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی۔ وقت کے ساتھ کئی اصول و قواعد تبدیل ہوئے ۔ ہاکی کی سٹک کی شکل بھی تبدیل ہوتی رہی تو ہاکی کے گیند کی ساخت میں بھی تبدیل ہوئی۔ مختلف ممالک میں ہاکی کے گیند کی ساخت مختلف تھی ۔ انڈیا میں ربڑ کی گیند استعما ل کی جاتی تھی تو آسٹریلیا میں کسی اور ساخت کی گیند سے ہاکی کھیلی جاتی تھی۔ تاہم ایسا 18ویںصدی میں ہوتا رہا ۔ پھر 1871میں لندن میں پہلا ہاکی کلب بنا۔ کچھ نے کہا کہ سخت کالے رنگ کا ربڑ کا گیند ہونا چاہیے تو کچھ نے کہا کہ کرکٹ کی گیند سے ہاکی کھیلی جانی چاہیے ۔ پہلا جدید ہاکی گیند اون یا کارک کے میٹریل کا بنا ہوا تھا۔ پھر ان کی جگہ لیدر (چمڑے ) کے گیند نے لے لی ۔1980 تک ایسے گیند سے ہاکی کھیلی جاتی تھی جس کی باہر والی سطح چمڑے سے بنی ہوتی تھی۔لیکن وہ گیند گیلی سطح پر پھول جاتی تھی جس کی وجہ سے کھیلنا مشکل ہوجاتا تھا ۔ آسٹروٹرف آنے کے بعد اس گیند سے سے کھیلنا مزید مشکل ہوگیا ۔ تو پھر پلاسٹک گیند کا خیال آیاجو اب تک استعمال ہوتا ہے ۔ آج ماڈرن ہاکی میں یہی گیند استعمال ہوتا ہے ۔ پاکستان قومی ٹیم نے ماضی میں گھاس پر جو ورلڈکپ جیتے وہ چمڑے کے گیند سے جیتے ۔ آسٹروٹرف پر پلاسٹک کی گیند استعمال ہونے کے بعد اس کے گیلا ہونے اور بھاری ہونے کے چانسز بھی ختم ہوگئے ۔ پلاسٹک کے گیند کے اندر کارک کی گری ہوتی ہے جو اسے بائونس کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے لیکن پریکٹس کیلئے بغیر کارک کے پلاسٹک گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند عموماََ کم عمر کھلاڑیوں کے استعمال کیلئے ہوتی ہے ۔ گیند کوکا بورا کمپنی کی ہوتی ہے جس میں باہر کی سطح پر ڈاٹس کے نشان ہوتے ہیں تاکہ وہ آسٹروٹرف کی سطح پر رگڑتے ہوئے تیزی سے جائے ۔ یہ مختلف رنگوں کی بھی بنائی جاتی ہے جیسے نارنجی اور پیلا رنگ ۔ اگر اسے درمیان سے کاٹا جائے تو اندر سے کارک کی گری نکلے گی یا خالی گیند بھی ہوگی ۔ دونوں قسم کی گیند ہوتی ہے پریکٹس کیلئے اور میچز کیلئے ۔ لیدر کی گیند سے کھلاڑیوں کو زیادہ چوٹ لگنے کا خدشہ ہوتا تھا لیکن پلاسٹک گیند سے اتنا خدشہ نہیں ہوتا ۔ اس کے باوجود پنلٹی کارنر میں چوٹ لگنے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں قریب سے تیزی سے گیند گول میں آتا ہے اس لئے گول کیپر کے ساتھ دفاعی کھلاڑی بھی حفاظتی ہیلمٹ پہنتے ہیں ۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?