ہریسہ

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,158
10,464
1,313
Lahore,Pakistan
ہریسہ

اجزاء:چکن1/2کلو،گائے کا قیمہ ایک پائو،پیاز دو عدد،اُبلی ہوئی گیہوں ایک پائو،دہی ایک پائو،اُبلی ہوئی پالک ایک پائو،تیل ایک کپ،لال مرچ ایک چائے کاچمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک دو چائے کے چمچ،پسی ہری مرچ تین کھانے کے چمچ،لیموں گارنش کے لیے،ہرا دھنیا گارنش کے لیے،ہری مرچ گارنش کے لیے،چاٹ مصالحہ گارنش کے لیے

ترکیب:1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد پیاز برائون کریں۔اب اس میں ایک چائے کا چمچ نمک،1/2کلو چکن،ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ،تین کھانے کے چمچ پسی ہری مرچ،ایک گلاس پانی اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب چکن گل جائے تو اسے بھون کر ایک پائو اُبلی اور پسی ہوئی گیہوں شامل کریں اور مزید ایک گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکنے دیں،پھر ایک پائو گائے کے قیمے میں ایک چائے کا چمچ لال مرچ،دو عدد پیاز اور ایک چائے کاچمچ نمک ڈال کر باریک پیس لیں۔ا س کے بعد قیمے کے ایک انچ پتلے اور لمبے کباب بنا کر بچے ہوئے آدھے کپ تیل میں فرائی کر لیں۔اب چولہا بند کر کے اس میں کباب ڈالیں اور بچا ہوا تیل بھی ڈال دیں۔آخر میں ہری مرچ،ہرا دھنیا اور لیموں سے گارنش کر لیں اور چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔
 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?