ہر1منٹ میں ذیابیطس کے 3مریض معذور ہو جاتے ہیں:ماہرین

intelligent086

Super Star
Nov 10, 2010
10,493
10,879
1,313
Lahore,Pakistan
ہر1منٹ میں ذیابیطس کے 3مریض معذور ہو جاتے ہیں:ماہرین
114964


ملکی و غیرملکی ماہر امراض ذیابطیس نے کہا کہ دنیا میں ہر ایک منٹ میں 3 افراد ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں معذور ہو جاتے ہیں
کراچی(نیٹ نیوز)ملکی و غیرملکی ماہر امراض ذیابطیس نے کہا کہ دنیا میں ہر ایک منٹ میں 3 افراد ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں معذور ہو جاتے ہیں۔پاکستان میں سالانہ تین سے چار لاکھ افراد شوگر سے اپنے پیروں یا ٹانگوں سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ عالمی کانفرنس میں ماہر ذیابیطس پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بیماری سے پیر اور ٹانگیں کٹنے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جو اس وقت دنیا میں مستقل معذوری کا سب سے بڑا سبب بن چکا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں اور شوگر کے مریضوں کی تربیت کر کے ان کے ادارے نے پیروں اور ٹانگیں کٹنے کی شرح کو آدھے سے بھی کم کر دیا ہے ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پورے ملک میں ایسے تین ہزار کلینک قائم کئے جائیں۔

 
  • Like
Reactions: maria_1
Top
Forgot your password?