ہونٹوں کي خوبصورتي

  • Work-from-home

king nasir

Newbie
Jan 6, 2010
1,136
539
0
Nizampura ch no 2 Pattoki
ہونٹوں کي خوبصورتي

ہونٹوں کي بناوٹ از حد نازک اور اہم ہوتي ہے،ہونٹ جسم کا اوپري غلاف نہيں ھيں، بلکہ يہ اندروني غلاف ھيں، ہونوٹوں کاگلابي حصہ گلوکوسا (بلغمي) ہوتا ہے، جس کي وجہ سے ہونٹ گلابي دکھاديتے ھيں، ہونٹوں ميں جسم کوجلد کي طرح بھاپي غدو نہيں ہوتے۔
عورت کي دلکشي ميں ہونٹوں کي خاص اہميت ہے، قدرتي خوبصوتي والے ہونٹ جتنے نازک ملائم، خوبصورت اور سرخ ہوتے ھيں ان کا چہرہ اتنا ہي شگفتہ اور نکھرا معلوم ہوتا ہے، شاعروں نے ہونٹوں کا موازنہ گلاب کي پنکھڑيوں سے کيا ہے۔

ان باتوں پر توجہ ديں۔
دو تين قسم کي لپ اسٹک ملا کر ہونٹوں پر نہ لگائيں، ايساکرنے سے ہونٹوں کي خوبصورتي خراب ہوتي ہے۔
لپ اسٹک کو رگڑر گڑر کر نہ اتاريں، ايسا کرنے سے ہونٹوں کي شکل بگڑ جاتي ہے اور ان کي خوبصورتي ختم ہوجاتي ہے۔
ہونٹوں کو زبان سے چاٹتے رہنے سے بھي ہونٹوں کي جلد متاثر ہوتي ہے، جس سے ہونٹوں کي خوبصورتي خراب ہوجاتي ہے۔
دانتوں سے ناخن چبانے کي عادت ہونٹوں کو نقصان پہنچاتي ہے۔
منہ ميں انگوٹھا ڈال کر چوسنے سے نچلا ہونٹ موٹا اور بڑا ہوجاتا ہے۔
 
Top