ہڑپہ کی تہذیب حرم کی زیبائش

  • Work-from-home

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913

ہڑپہ کی تہذیب حرم کی زیبائش

پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے

دریائے سندھ کی تہذیب دنیا کی قدیم تہذیب ہے اس کو ٥٠٠٠ ہزار سال قدیم کہا جاتا ہے اور یہ مصری تہذیب سے بھی قدیم ہے اس کی دریافت برطانوی راج کے دور میں ہوئی اور انہی کے دور میں اس کی کھدائی شروع ہوئی اس میں سے دنیا کی قدیم ترین تحریر بھی دریافت ہوئی جس کو ابھی تک پڑھا نہیں جا سکا ہے بہرالحال یہ سب کہنے کا مقصد ایک اور اشارہ کی طرف توجہ مبذول کرانی ہے جس سے حرم کعبہ کو مزین کیا گیا ہے

مسمانوں کی رمز و اشارات میں دلچسپی کی یہ دوسری قسط ہے اس سے قبل ہم مساجد کو ان سے پاک رکھنے کی نصیحت کر چکے ہیں

Swastika

سواستیکا یا سواستی یا مانجی اصل میں یہ قدیم نشان ہے جو خیر و برکت کی نشانی ہے اور اس میں گھومتی لکیریں کائنات میں مسلسل گردش کا اشارہ دیتی ہیں اس نشان کا اصل معلوم نہیں لیکن یہ دریانے سندھ کی تہذیب میں دریافت ہوا ہے جو خود ہندو مذہب سے بھی قدیم ہے



ہڑپہ میں دریافت ہونے والی مہریں

یہ نشان قدیم بابل میں بھی نکلا ہے اور ایک دور میں یونانی فلسفی ہندوستان پڑھنے اتے تھے چنانچہ یہنشان ہندوں سے رومیوں اور اہل مغرب کو ملا



ہندو مت کا قدیم نشان خیر و برکت

بدھا کی وفات کے بعد ہندو مذھب کے برہمنوں سے جان بچا کر بہت سے ہندو چین اور جاپان کی طرف چلے گئے بدھا خود ایک ہندو ہی تھا لیکن بت پرستی کے خلاف تھا بہرالحال سواستکا چین جاپان تک پھیل گیا اور ساری دنیا میں برتنوں اور دیواروں اور عبادت گاہوں پر بنایا جانے لگا

بازنیطی رومیوں نے قسطنطنیہ میں اپنے وقت کا قبل نبوت میں دنیا کا سب سے بڑا چرچ بنایا اور اس میں دروازوں پر اس نشان کو بنایا گیا



آیا صوفیا کا دروازہ استنبول ترکی





آیا صوفیا کی دیواروں پر بھی سواستیکا بنا ہوا ہے

اسلام کے بعد اندلس میں قرطبہ کی مسجدوں میں اس کو بنایا گیا





شیعوں نے یزد میں علی کا نام اس کے ساتھ لکھا



میڈم بلاوتسکی (١) آنجہانی ١٨٩١ ع جو اپنے وقت کی ایک مشھور شخصیت رہیں – وہ قدیمی ادیان اور فلسفوں کی چیمپئن بنتی تھیں اور ساحرہ اور کاہنہ تھیں – انہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ انسان اصل میں ایک خلائی مخلوق تھا آج کی دنیا میں جس کے قریب ترین وسط ایشیا کی وہ اقوام ہیں جو ارین نسل کی ہیں جن میں جرمن اور انڈیا وغیرہ کے لوگ شامل ہیں سواستیکا کو ایک عالمی سمبل کہا گیا

(١)Helena Petrovna Blavatsky

بلاوتسکی کہتی تھیں کہ ان کے پاس کاغذ اڑتے ہوئے اتے ہیں جن میں غیب کی خبر ہوتی ہے شاید انہی سے متاثر ہو کر قدرت الله شہاب نے شہاب نامہ میں اس کو اپنے لئے بیان کیا ہے ان کو بھی مضامین غیب کی آمد ہوئی وہی کاغذ اڑتا اتا اور غیب القا ہوتا

بلاوتسکی ایک دور میں ہندوستان میں بھی رہیں اور کافی ذہنوں کو متاثر کر گئیں

بہرالحال بلاوتسکی تھیو سوفیکل سوسائٹی کی بانی تھی جو ایک دوسری خفیہ تنظیم سے مد بھیڑ میں رہی اور سواستیکا کو اس سوسائٹی کا نشان بھی بنا دیا گیا



تھیو سوفیکل سوسائٹی کا نشان

بلاوتسکی کو برطانوی راج نے دیس نکالا دیا اور وہ واپس ہندوستان سے روس پہنچ گئیں وہاں مغرب میں جنگ عظیم اول سے قبل ان کی کتب کا خوب چرچا ہوا اور آسٹریا اور پرشیا کی سلطنت میں ان کی کتب پھیل گئیں اڈولف ہٹلر نے بلاوتسکی کے فلسفہ کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور سواستیکا اپنے پرچم پر لگا دیا



اس وجہ سے سواستیکا بدنام ہو گیا

دوسری طرف تاریخ سے لا علم علماء عرب نے اس کو اب حرم کعبہ میں بھی داخل کر دیا ہے



مکہ ٹاور پر بھی ہے



کعبہ کے اندر بھی سواستکا سے محمد رسول اللہ لکھا ھے



مسجدوں کو خوب صورت بنانے کی دوڑ میں ان کو مشرک اقوام کے اشارات سے پاک رکھیں




 
Top