یا رب! ثنا میں کعب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی دلکش ادا ملے

  • Work-from-home

intelligent086

Active Member
Nov 10, 2010
333
98
1,128
Lahore,Pakistan



یا رب! ثنا میں کعب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی دلکش ادا ملے

فتنوں کی دوپہر میں سکوں کی ردا ملے




حسّانؓ کا شکوہِ بیاں مجھ کو ہو عطا


تائیدِ جبرئیلؑ بوقتِ ثنا ملے




بوصیریؒ عظیم کا ہوں میں بھی مقتدی


بیماریِ الم سے مجھے بھی شفا ملے




جامیؒ کا جذب، لہجۂ قدسیؒ نصیب ہو


سعدیؒ کا صدقہ شعر کو اذنِ بقا ملے




دل بستگی ملے مجھے لطفؔ و امیرؔ کی


کافیؔ کے علم و عشق سے رشتہ مرا ملے




آئے قضا شہیدئؒ خوش بخت کی طرح


دُوری میں بھی حضوریِ احمد رضاؒ ملے




مجھ کو عطا ہو زورِ بیانِ ظفر علیؒ


محسنؒ کی ندرتوں سے مرا سلسلا ملے




حالیؒ کے درد سے ہو مرا فکر استوار


ادراکِ خاص حضرتِ اقبالؒ کا ملے




جو مدحتِ نبیﷺ میں رہا با مراد و شاد


اُس کاروانِ شوق سے تائبؔ بھی جا ملے


٭٭٭

 
Top