یہ کیا بے نام اُلجھن ہے

  • Work-from-home

Armaghankhan

Likhy Nhi Ja Sakty Dukhi Dil K Afsaany
Super Star
Sep 13, 2012
10,433
5,571
1,313
KARACHI


یہ کیا بے نام اُلجھن ہے
نجانے آگہی اور خواب کے مابین کیسا مسئلہ ہے

کہ ہر تخلیق سے پہلے
عجب اِک خوف دل کو گھیر لیتا ہے
... مجھے محسوس ہوتا ہے
میں اپنی آخری تحریر لکھنے جا رہا ہوں
سخن کی شب کے ماتھے پر
وہ میرے نام کے جتنے ستارے تھے
وفا کے اِستعارے تھے
سب اپنی عُمر پُوری کر چکے ہیں
یہی دھڑ کا سا رہتا ہے
کہ جتنے شعر لکھے تھے
جنھیں میں
اپنے ہونے کی گواہی کی طرح محسوس کرتا تھا
یہ اب لکّھے نہ جائیں گے
یہ اب سوچے نہ جائیں گے
مری نظمیں
جواب تک آرزوؤں کا سُنہرا عکس بن کر جھلملاتی تھیں
محّبت کی زمینوں پر اُترتے
ہجر کے اور وصل کے سب موسموں کی بات کرتی تھیں
انھیں تحریر کرنے کا ہُنر بھی بھُول جاؤں گا
گُماں یہ بے ثباتی کا
یقیں بن بن کے ہر لمحہ
بڑی شدت سے میرے ذہن کا دامن ہلاتا ہے
یہی باور کراتا ہے
کہ حرف و لفظ کا جتنا اثاثہ تھا
فنا کی سرحدوں پر ہے
سخن سّچائی کا سارا تفاخر ٹوٹنے کو ہے
محّبت رُوٹھنے کو ہے
یہ کیا بے نام اُلجھن ہے
کہ ہر تخلیق سے پہلے
عجب اِک خوف دِل کو گھیر لیتا ہے
مُجھے محسوس ہوتا ہے
میں اپنی آخری تحریر لکھنے جا رہا ہوں
 
Top