’حملہ ہوا تو انڈیا صبر سے کام نہیں لےگا

  • Work-from-home
Sep 2, 2008
1,451
674
0
U.S.A
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نےکہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ممبئی حملوں کی طرز پر ایک اور حملہ ہونے کی صورت میں ہندوستان کی قوت برداشت ختم ہو سکتی ہے۔
دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ممبئی پر حملے کے بعد ہندوستان نے ضبط و تحمل سے کام لیا تھا لیکن ’میرے خیال میں یہ ماننا نامناسب نہیں ہوگا کہ اگر مزید حملے ہوتے ہیں تو ہندوستان زیادہ صبر سے کام نہیں لے گا‘۔
رابرٹ گیٹس نے یہ بات ہندوستان کی اعلٰی قیادت سے بات چیت کے بعد کہی ہے جس سے مبصرین یہ نتیجہ اخذ کر رہے ہیں کہ وہ ہندوستانی قیادت کے نظریے کی عکاسی کر رہے تھے۔
القاعدہ، طالبان، تحریک طالبان پاکستان یا لشکر طیبہ میں سے کسی بھی ایک کی کامیابی ان سبھی تنظیموں کی کامیابی ہے۔
رابرٹ گیٹس


ممبئی پر چھبیس نومبر کے حملوں کے بعد سے ہندستان اور پاکستان کے تعلقات بدستور کشیدگی کا شکار ہیں۔ حملوں کے بعد کئی مشتعل حلقوں کی جانب سے جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حکومتِ ہند نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے اور جوابی کارروائی سے حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔
القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان اور لشکر طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں سرگرم گروپوں میں سے کسی کو بھی کامیابی ملتی ہے تو اس کے نظریاتی اتحادیوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’القاعدہ، طالبان، تحریک طالبان پاکستان یا لشکر طیبہ میں سے کسی بھی ایک کی کامیابی ان سبھی تنظیموں کی کامیابی ہے‘۔
’یہ گروپ، جو القاعدہ کے پرچم تلے کام کر رہے ہیں، مختلف عناصر کو استعمال کرکے افغانستان، پاکستان اور ہندوستان میں حملے کررہے ہیں۔۔۔اور ممکنہ طور پر ہندوستان اور پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیل کر پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں‘۔
یہ گروپ، جو القاعدہ کے پرچم تلے کام کر رہے ہیں، مختلف عناصر کو استعمال کرکے افغانستان، پاکستان اور ہندوستان میں حملے کر رہے ہیں۔۔۔اور ممکنہ طور پر ہندوستان اور پاکستان کو جنگ کی طرف ڈھکیل کر پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
رابرٹ گيٹس


افغانستان میں ہندوستانی فوج کے لیے تربیت یا تعیناتی کی شکل میں کسی کردار کے بارے میں رابرٹ گیٹس نے کہا کہ جب افغانستان کی بات ہو تو ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کی سرگرمیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لہذا بہتر یہی ہوگا کہ ان سرگرمیوں کو زیادہ تر ترقیاتی کاموں تک محدود رکھا جائے۔
رابرٹ گیٹس نے کہا کہ دفاعی معاملات میں ہندوستان اور امریکہ کا تعاون اس حد تک بڑھا ہے کہ جس کا چند برس قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قیادت سے بات چیت میں چین سمیت وسیع تر علاقائی اور سٹریٹیجک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی ہے جب امریکہ کے ایک سرکردہ تحقیقی ادارے’کونسل آن فارن ریلیشنز‘نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کو مستقبل قریب میں پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایک بڑے حملے کا حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان اس طرح کے کسی حملے کی صورت میں ممبئی حملے کے برعکس اب فوجی کارروائی کرے گا۔
 
Top