’وعدہ کرتی ہوں آئندہ نہیں کروں گی‘

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ویتنام میں لوگ ایک شہر کی ٹریفک پولیس کی بہت تعریف کر رہے ہیں کہ اس نے ایک خاتون کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنے کی بجائے انھیں پچاس مرتبہ یہ لکھنے کو کہا کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گی۔برما کی ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈانانگ کے شہر میں پولیس نے سکول کے بچوں کو دی جانے والی یہ سزا اس وقت تجویز کی جب ایک 20 سالہ خاتون نے یکطرفہ ٹریفک کی خلاف ورزی کی اور گاڑی ’ون سٹریٹ‘ میں لے گئیں۔مقامی ٹریفک پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب انھیں روکا گیا تو خاتون ڈرائیور خاصی بدحواس ہوگئیں کیونکہ ان کے بقول انھوں نے سڑک کے کنارے لگا ہوا یکطرفہ ٹریفک کا نشان نہیں دیکھا تھا۔موقعے پر موجود ٹریفک کے عملے نے انھیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 50 مرتبہ یہ لکھیں کہ ’میں وعدہ کرتی ہوں کہ آئندہ غلط سمت میں ڈرائیو نہیں کروں گی‘ تو انھیں جرمانے سے معافی دی جا سکتی ہے۔خاتون نے یہ تجویز بخوشی قبول کر لی اور فوراً ہی سڑک کے کنارے بیٹھ کر ایک کاغذ پر لکھنا شروع کر دیا۔پولیس کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا محکمہ چاہتا ہے کہ وہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کا زیادہ سے زیادہ شعور پیدا کرے تا کہ لوگوں پر سختی کرنے کی بجائے پولیس والے اپنا کام دوستانہ انداز میں کر سکیں۔ ان کے بقول اگرچہ ان کا عملہ فوراً جرمانہ کرنے کا مجاز ہے لیکن وہ اسے ترجیح نہیں دیتے۔
’اگر کوئی پہلی مرتبہ قانون توڑتا ہے اور اسے جرمانہ کر دیا جاتا ہے تو اس کے دل میں پولیس کے بارے میں منفی خیالات پیدا ہو جاتے ہیں وہ سمجھتا ہے کہ پولیس والوں کی ’کوئی تعلیم نہیں ہوتی۔‘معاشرتی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پولیس کے اس انوکھے انداز کو سراہا ہے اور مقامی سوشل میڈیا کی ایک سائٹ پر اسے دو ہزار چھ سو سے زیادہ افراد نے پسند کیا ہے۔مذکورہ ویب سائٹ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ماضی میں دی جانے والی ایک دلچسپ سزا کا ذکر بھی کیا ہے جب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک نوجوان کو یہ سزا دی گئی تھی کہ وہ سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ایک عمر رسیدہ ٹھیلے والے سے بہت سے چیونگ گم خریدے۔

12-7.jpg
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
thanx for sharing bhai.

aisa hi aik waqiya aankhon dekha hai.... signal par car ruki thi k hum se agli wali car ki driver larki ne kuch paper phaar k bahir phainkay. Police walay ne dekh liya aur usay bahir nikal k woh saray paper utha k dustbin mein phainknay ko bola.
Humaray khyaal mein yeh Jurmanay se behtar saza hai.
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
thanx for sharing bhai.

aisa hi aik waqiya aankhon dekha hai.... signal par car ruki thi k hum se agli wali car ki driver larki ne kuch paper phaar k bahir phainkay. Police walay ne dekh liya aur usay bahir nikal k woh saray paper utha k dustbin mein phainknay ko bola.
Humaray khyaal mein yeh Jurmanay se behtar saza hai.
welcome ji

ji bilkul mujhe bhi yeh sazaain ziada behtar lagi :) kam az kam garhi main beti larki ka dress dekhne ka moqa to milega jab bahar ayegi :p
 
Top