’’گلوکار رحیم شاہ نے اپنے گانے کی ویڈیوبنانے کیلئے گردہ بیچا‘‘

intelligent086

TM Star
Nov 10, 2010
1,822
1,735
1,313
Lahore,Pakistan
’’گلوکار رحیم شاہ نے اپنے گانے کی ویڈیوبنانے کیلئے گردہ بیچا‘‘
114556

گردہ بیچ کر ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘کی ویڈیوبنائی اورماڈل کو معاوضہ دیا :گلوکار
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ کی جانب سے کیریئر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف ہوا ہے ، پیسے نہ ہونے کے باعث گلوکار اپنے پہلے گیت کی ویڈیو بنانے اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے گردہ بیچنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔اطلاعات کے مطابق رحیم شاہ نے اپنے کیریئر کے پہلے گیت ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘کی ویڈیوبنانے کیلئے گردہ بیچنے کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ غربت کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرپا رہے تھے اور پہلے گانے کی ویڈیوبنانے اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے انہوں نے اپنا گردہ بیچا تھا۔

 
  • Like
Reactions: maria_1 and ujalaa
Top
Forgot your password?