A rocket hit moon

  • Work-from-home

Don

Administrator
Mar 15, 2007
11,035
14,651
1,313
Toronto, Ca
راکٹ چاند سے ٹکرا گئے

پال رنکن
سائنس رپورٹر، بی بی سی نیوز
راکٹ کو دھکیلنے والا خلائی جہاز پہلے سائنسی تحقیق کرے گا اور پھر خود بھی چاند کی سطح سے ٹکرا جائے گا
امریکی خلائی ادارے ناسانے کہا ہے کہ چاند پر پانی کی موجودگی کی کھوج لگانے کے لیے روانہ کیے گئے دو خلائی راکٹ چاند کی سطح سے ٹکرا گئے ہیں۔
تجربے کے پہلے مرحلے میں راکٹ کو چاند کے قطب جنوبی میں ایک کھائی کی طرف آٹھ ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داغا گیا۔ مذکورہ کھائی کی لمبائی
اس کے بعد سائنسی آلات سے لیس دوسرا راکٹ پانی کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لیے پہلے راکٹ کی ٹکر سے پیدا ہونے والے ملبے کا مشاہدہ کرتا ہوا اس کے بیچ میں سے گزرا۔
دوسرے راکٹ نے چاند کی سطح سے ٹکرانے سے پہلے ملبے کے بارے میں حاصل ہونے والی معلومات زمین پر بھیج دی تھیں۔ اس پر موجود آلات اڑنے والے غبار میں پانی، ہائیڈروکسل کمپاؤنڈ، نمکیات، مٹی، آبیدہ معدنیات اور دوسرے نامیاتی خلیوں کا پتہ لگانے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔
سائنسدانوں کے مطابق اس ٹکراؤ کے بعد چاند پر اٹھنے والے مرغولے میں پانی۔برف کی شناخت کے متعلق اہم دریافت کی توقع ہے۔ چاند پر پانی کی موجودگی مستقبل میں کی جانے والی انسانی تحقیق کے لیے بہت اہم ہے۔
چاند کے قطب پر بڑے عرصے سے موجود کھائیوں کے متعلق سائنسدان کہتے رہے ہیں کہ وہاں پانی موجود ہے لیکن اس کی کبھی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اس 79 ملین ڈالر کے مشن کو لکروس (دی لونر کریٹر آبزرویشن اینڈ سینسنگ سیٹیلائیٹ) کہا جا رہا ہے۔
چاند سے جا کر ٹکرانے والے راکٹ کے دو حصے تھے۔ بڑا ’سینٹار‘ راکٹ اگلا حصہ جبکہ خلائی جہاز کو دھکیلنے کے لیے ایک چھوٹا حصہ تھا۔ جون میں کیپ کارنیوال، فلوریڈا سے خلا میں بھیجے جانے سے قبل ان دونوں حصوں کو جوڑ دیا گیا تھا۔
ماہرین کا اندازہ تھا کہ راکٹ کے ٹکراؤ سے تقریباً ڈیڑھ ٹن ٹی این ٹی کی طاقت کے برابر ہونے والے اس دھماکے سے چاند کی سطح پر سڑسٹھ فٹ چوڑا اور تیرہ فٹ گہرا گھڑا بن جائے گا۔
 
Top