A Tribute To Nimra Ahmad(nimra Ahmad K Iqtabas)!

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

‫"ہم سارا وقت ترکی، اٹلی اور فرانس کی

حکومتوں کو حجاب پہ پابندی لگانے کے باعث برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔

اگر اس سے آدھی توجہ اپنے

خاندان کے "بڑوں" کی طرف کر لیں تو کیا ہی اچھا ہو۔"

("جنت کے پتے" سے ماخوز)
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

‫"سچ کو دلیلوں کی ضرورت نہیں ہوتی-

جو لوگ حق پر ہوتے ہیں

وہ صفائیاں پیش نہیں کرتے-"


اقتباس: 'میرے خواب میرے جگنو'
تحریر: نمرہ احمد‬
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
‫خواب تو وہ ہوتے ہیں جن سے خوشی اور امیدیں وابستہ ہوتی ہیں-

خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھی گئی ان خوشیوں کا نام ہے

جو حقیقت میں نہیں ہوتیں- خواب تو امید ہوتے ہیں، اچھے وقت کی،

اچھے مستقبل کی، اچھی زندگی کی، خواب محبّت سے عبارت ہوتے ہیں-

تحریر: نمرہ احمد

اقتباس: میرے خواب میرے جگنو
__________________
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
‫کتنے ہی پل وہ سر جھکائے بیٹھا رہا۔۔ پھر دھیرے سے گردن اٹھا کر اسے دیکھا۔
"مگر آپ نے ایسا فیصلہ کیوں کیا؟"


"کیونکہ ہم دو ایک دوسرے کے لیے کافی ہیں، ہمیں کسی تیسرے کی ضرورت نہیں ہے

، اگر ہمارا کوئی تیسرا ہے تو صرف اللہ ہے۔ انسان ہمارے قریب اس لیے نہیں آتے

کہ انہیں ہم سے محبت ہوتی ہے۔۔ وہ صرف اور صرف تجسس کے ہاتھوں

مجبور ہو کر آتے ہیں، ہماری زندگیوں کی گھتیاں جاننے کے لیے آتے ہیں۔

انہیں سلجھانے کے لیے نہیں اور پھر اس کے بعد لاپتا ہو جاتے ہیں۔

۔۔ ہمارے اپنے پہلے ہی لاپتا ہیں، اب مزید رشتے بنا کر انھیں کھونے

کا حوصلہ ہم میں نہیں ہے۔۔" وہ واپس مڑ گئی اور چھوٹے چھوٹے

قدم اٹھاتی برآمدے کے زینے کی طرف بڑھ گئی۔۔۔ وہ رات کی تاریکی میں

اسے دور جاتے دیکھتا رہا۔۔۔ اسے پیچھے سے پکارنے کی بری عادت تھی۔

مگر آج وہ چاہنے کے باوجود اسے نہیں پکار سکا۔۔۔

(نمرہ احمد کے ناولٹ" لاپتا " سے اقتباس)

__________________
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
‫"کسی کو ناراض کر کے نہیں سوتے_

کیا پتا صبح ہم جاگ ہی نہ سکیں_"


(از "جنت کے پتے")
__________________
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

‫" جو شخص اپنی جان کے زریعے اللہ کی راہ میں لڑتا ھے'اسے دنیا کے اعزازات اور تاریخ میں یاد رکھے جانے یا نہ رکھے جانے سے کوئ فرق نھیں پڑتا-اسے اس بات سے بھی فرق نھیں پڑتا کہ گرفتاری کی صورت میں سب اسے چھوڑ دیں گے اور موت کی صورت میں کوئ اسکا جنازہ بھی نھیں اٹھانے اَۓگا،کونکہ اسے "اللہ کی رضا چا ھۓ ھوتی ھے اور جسے یہ مل جاۓ اسے کچھ اور نھیں چاھۓ ھوتا_"
(جنت کے پتے'نمرہ احمد)
 
  • Like
Reactions: Fanii

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

"ﺟﺐ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮨﻮ ،ﺍﻭﺭ ﺩﻝ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﻭ ﻟﻮ ﻣﮕﺮ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﻭﮨﯽ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻧﮑﺎﻟﻮ۔ﺟﻮ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺳﻨﻨﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ"

ﻧﻤﺮﮦ ﺍﺣﻤﺪ ﮐﮯ ﻧﺎﻭﻝ "ﻣﺼﺤﻒ" ﺳﮯ ﺍﻗﺘﺒﺎﺱ
__________________
 
  • Like
Reactions: Hoorain

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
میں چاهتا تھا، هم ناراضگی میں کم سے کم سامنا کریں. مجھے پتا تھا ایک دن هماری صلح هو جائے گی. خون کے رشتوں میں صلح هو هی جاتی هے. مگر میں درمیان کی تکلیف سے بچنا چاهتا تھا.
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
سعدی: " پھپھو کی شادی کر دیں."

بڑے ابّا: " میں کر سکتا ہوں؟"

سعدی: " ٹیکنکلی ہاں hypothetically شاید اور پریکٹیکلی تو بلکل بھی نہیں."

بڑے ابّا: "پڑھی لکھی بیٹیاں جب تیس عبور کر جائیں اور انکے پاس نہ ختم ہونے والے دلائل ہوں تو ان کو کوئی شادی کے لئے مجبور نہیں کر سکتا اور... اور وہ تو #اسے گھر میں برداشت نہیں کر سکتی' #زندگی میں کیسے کرے گی؟"

کباب میں کوئی ہڈی تھی شاید جو سعدی کی حلق میں پھنس گئی.وہ بے اختیار آگے کو جھک کر کھانسا' پھر چہرہ اٹھا کر اڑی رنگت کی ساتھ انکو دیکھا.

سعدی : "میں نے ... یہ تو نہیں...کہا....."

بڑے ابّا : چھ فٹ کا پوتا پچیس سال کا ہو کر' باہر سے ڈگری لا کر سمجھتا ہے کہ دادا کی دوائیوں کی پرچی پڑھ سکتا ہے اور دادا اسکا ذہن نہیں پڑھ سکتا."

#نمل : (#فریب_کار)

بڑے ابّا نے تو ھمارے دل کی بات کہہ دی
 
Top