Aaj Ka Intikhaab............!!

Spirit

Active Member
Aug 23, 2018
328
239
93
Lekin is sheir mein pehli satr mein ney kahi
aur doosri aap ney... :) Pehley kahan parrha
aap ney?
hum ney kahin parhaa thaa....
I think Sa'aud Usmaani saahib ki poori ghazal hai...
may be jo aap ney misra'a kaha wo different ho...
aik scnd..hum abhi btatey aap ko...
 

Spirit

Active Member
Aug 23, 2018
328
239
93
Lekin is sheir mein pehli satr mein ney kahi
aur doosri aap ney... :) Pehley kahan parrha
aap ney?
yeh rahi....sa'aud usmaani ki ghazal:)
wesey shair mukammmal krney ka shukriya...
achi satar kahi thi aap ney :)
رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے
جانے والے تو نہیں لوٹ کے آنے والے

کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے

ایک پل چھین کے انسان کو لے جاتا ہے
پیچھے رہ جاتے ہیں سب ساتھ نبھانے والے

لوگ کہتے ہیں کہ تو دور افق پار گیا
کیا کہوں اے مرے دل میں اتر آنے والے.

جانے والے تری مرقد پہ کھڑا سوچتا ہوں
خواب ہی ہوگئے تعبیر بتانے والے

ہر نیا زخم.کسی اور کے سینے کا سعود
چھیڑ جاتا ہے مرے زخم پرانے والے
 

Spirit

Active Member
Aug 23, 2018
328
239
93
Aap ney to taqreeban sheir hi keh dala...

تم بھی سیکھ لو انداز زمانے والے
جانے والے نہیں لوٹ کر آنے والے
bus isi bat sey hai hum sey khafaa gardish e waqt...
Hum ney seekhey nahin andaaz zamaney waaley...:)
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
10,909
1,917
513
yeh rahi....sa'aud usmaani ki ghazal:)
wesey shair mukammmal krney ka shukriya...
achi satar kahi thi aap ney :)
رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے
جانے والے تو نہیں لوٹ کے آنے والے

کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے

ایک پل چھین کے انسان کو لے جاتا ہے
پیچھے رہ جاتے ہیں سب ساتھ نبھانے والے

لوگ کہتے ہیں کہ تو دور افق پار گیا
کیا کہوں اے مرے دل میں اتر آنے والے.

جانے والے تری مرقد پہ کھڑا سوچتا ہوں
خواب ہی ہوگئے تعبیر بتانے والے

ہر نیا زخم.کسی اور کے سینے کا سعود
چھیڑ جاتا ہے مرے زخم پرانے والے
Lovely ghazal :)
 
  • Like
Reactions: Spirit

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
10,909
1,917
513
bus isi bat sey hai hum sey khafaa gardish e waqt...
Hum ney seekhey nahin andaaz zamaney waaley...:)
جان تو حاضر ھے مگر جان کی قیمت کیا ھے
اب کہاں قرض پہ دیتے ہیں مۓ خانے والے
اب بھی ہر شض سے مِلتے ھو اپنوں کی طرح
تم نے سیکھے نہیں انداز زمانے والے
 
Last edited:

Fahaad

Super Star
Dec 12, 2009
10,140
3,605
1,313
karachi
Pair ko deemak lag jai ya adam zaad ko gham
Dono ko hi yaaron humne bachte dekha kam
Boht gham me bhi hans parta hai insan
Boht khushi me bhi ankhen hojati hain num
 

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
Zalimmmmmmmmmmmm....... Itna mxa mjhy shayid shawrma kah kr bhi na aye jitna ya parh kr aaya
واہ بھئی۔۔ابھی تو ہم نے ایک آںسو گرایا تواتنا لمباااا ظالم کہ دیا۔۔۔ابھی تو ہماری آنکھوں کی چھاگل میں بہت سے آنسو ہیں۔۔؛)۔
ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائے
ایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔۔
یہ آنسو سنبھال کے رکھنے والے ہوتے ہیں۔۔۔کیونکہ آنسو کی قیمت تب تک ہی ہوتی ہے جب تک وہ آنکھوں میں ہے۔۔۔آنکھ سے ٹپکا آنسو ، آنسو نہیں رہتا۔۔۔
زمیں میں ملا اور مٹی کے ساتھ مٹی ہو گیا۔۔۔۔
رونے والے تجھے رونے کا سلیقہ ہی نہیں
اشک پینے کے لیے ہیں کہ بہانے کے لیے
 

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
Aap ney to taqreeban sheir hi keh dala...

تم بھی سیکھ لو انداز زمانے والے
جانے والے نہیں لوٹ کر آنے والے
کیوی برو آپ نے تو ایک نیا مصرعہ لگا کے شعر کو ایک اور ہی رنگ دے دیا۔۔بہت اچھے۔۔۔
رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے
جانے والے تو نہیں لوٹ کے آنے والے

کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے

ایک پل چھین کے انسان کو لے جاتا ہے
پیچھے رہ جاتے ہیں سب ساتھ نبھانے والے

لوگ کہتے ہیں کہ تو دور افق پار گیا
کیا کہوں اے مرے دل میں اتر آنے والے.

جانے والے تری مرقد پہ کھڑا سوچتا ہوں
خواب ہی ہوگئے تعبیر بتانے والے

ہر نیا زخم.کسی اور کے سینے کا سعود
چھیڑ جاتا ہے مرے زخم پرانے والے
عثمانی صاحب کی پسندیدہ غزل۔۔۔
 
  • Like
Reactions: Spirit

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
Lekin is sheir mein pehli satr mein ney kahi
aur doosri aap ney... :) Pehley kahan parrha
aap ney?
اس زمیں میں اتنے اشعار کہیں گئے ہیں کہ ہمارے خیال میں اب چند مرلے زمیں ہی بچی ہو گی۔۔۔:joy۔
بہت ہی زرخیز زمین ہے۔۔۔۔ہمارے پاس اس زمیں پہ لکھی گئی چند غزلیں پڑی ہوئی ہیں۔۔۔
 

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
کیف بھوپالی کی خوبصورت غزل۔۔۔۔

میکدے بند کریں لاکھ زمانے والے

شہر میں کم نہیں آنکھوں سے پلانے والے


ہم سے ۔۔ دنیا میں نہیں ۔۔ ناز اٹھانے والے

لَوٹ آ ، بہرِ خدا روٹھ کے جانے والے


بات دبنے کی نہیں ۔۔ اور بھی شک پھیلے گا

میرے خط پھاڑ کے چولہے میں جلانے والے


نہ میں سقراط ، نہ عیسیٰ نہ علی ہوں نہ حسین

کیوں مرے خون کے پیاسے ہیں زمانے والے


تیرے منہ پر نہیں کہتے یہ الگ بات ۔۔ مگر

تجھ کو قاتل تو سمجھتے ہیں زمانے والے


تجھ کو واعظ نہیں معلوم کہ ہوں کس کا غلام

جا میاں ، جا مجھے دوزخ سے ڈرانے والے


شب کو پی صبح کو قرآن سنانے بیٹھے

کیفؔ صاحب ہیں عجب ڈھونگ رچانے والے

@Kavi @Spirit
 
  • Like
Reactions: Kavi and Spirit

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
اختر سعید خان کی زبردست غزل۔۔۔۔
بہت ہی پسندیدہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ :(۔
زندگی کیا ہوئے وہ اپنے زمانے والے
یاد آتے ہیں بہت دل کو دکھانے والے

راستے چپ ہیں نسیم سحری بھی چپ ہے
جانے کس سمت گئے ٹھوکریں کھانے والے

اجنبی بن کے نہ مل عمر گریزاں ہم سے
تھے کبھی ہم بھی ترے ناز اٹھانے والے

آ کہ میں دیکھ لوں کھویا ہوا چہرہ اپنا
مجھ سے چھپ کر مری تصویر بنانے والے

ہم تو اک دن نہ جیے اپنی خوشی سے اے دل
اور ہوں گے ترے احسان اٹھانے والے

دل سے اٹھتے ہوئے شعلوں کو کہاں لے جائیں
اپنے ہر زخم کو پہلو میں چھپانے والے

نکہت صبح چمن بھول نہ جانا کہ تجھے
تھے ہمیں نیند سے ہر روز جگانے والے

ہنس کے اب دیکھتے ہیں چاک گریباں میرا
اپنے آنسو مرے دامن میں چھپانے والے

کس سے پوچھوں یہ سیہ رات کٹے گی کس دن
سو گئے جا کے کہاں خواب دکھانے والے

ہر قدم دور ہوئی جاتی ہے منزل ہم سے
راہ گم کردہ ہیں خود راہ دکھانے والے

اب جو روتے ہیں مرے حال زبوں پر اخترؔ
کل یہی تھے مجھے ہنس ہنس کے رلانے والے


@Kavi @Spirit
 
  • Like
Reactions: Kavi and Spirit

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
کچھ خبر بھی ہے تجھے آنکھ چرانے والے

کس لیے روٹھ گئے ہم سے زمانے والے


ہم نے خوابوں کے دریچوں سے یونہی جھانکا تھا

تم تھے فنکار فقط گیت سنانے والے


روٹھنے والے ہمیں اب تو اجازت دے دے

اور مل جائیں گے تجھ کو تو منانے والے


بجھ گئے درد کی پلکوں پہ سسکتے دیپک

ہو گئی دیر بہت دیر سے آنے والے


ہم تو ہاتھوں کی لکیروں کو بھی پڑھ لیتے ہیں

یہ تجھے علم نہ تھا ہاتھ ملانے والے


راس آئے نہیں منصور کو پھر دار و رسن

تم جو زندہ تھے ہمیں چھوڑ کے جانے والے

منصور آفاق کی کمااااااااااااااااااال کی غزل :(۔
@Spirit @Kavi
 
  • Like
Reactions: Kavi and Spirit

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~

عرفان ستار کی غزل۔۔جس میں ردیف اور قافیہ ایک جیسا ہے۔۔۔یعنی تقریبا اسی زمیں میں لکھی گئے ہے۔۔لیکن بحر کا تھوڑا فرق ہے۔۔۔۔جسے عام زبان میں آپ پڑھنے کی طرز کہہ سکتے ہیں۔۔۔
ہمیں نہیں آتے یہ کرتب نئے زمانے والے

ہم تو سیدھے لوگ ہیں یارو وہی پرانے والے

ان کے ہوتے کوئی کمی ہے راتوں کی رونق میں

یادیں خواب دکھانے والی خواب سہانے والے

کہاں گئیں رنگین پتنگیں لٹو کانچ کے بنٹے

اب تو کھیل بھی بچوں کے ہیں دل دہلانے والے

وہ آنچل سے خوشبو کی لپٹیں بکھراتے پیکر

وہ چلمن کی اوٹ سے چہرے چھب دکھلانے والے

بام پہ جانے والے جانیں اس محفل کی باتیں

ہم تو ٹھہرے اس کوچے میں خاک اڑانے والے

جب گزرو گے ان رستوں سے تپتی دھوپ میں تنہا

تمہیں بہت یاد آئیں گے ہم سائے بچھانے والے

تم تک شاید دیر سے پہنچے مرا مہذب لہجہ

پہلے ذرا خاموش تو ہوں یہ شور مچانے والے

ہم جو کہیں سو کہنے دینا سنجیدہ مت ہونا

ہم تو ہیں ہی شاعر بات سے بات بنانے والے

اچھا پہلی بار کسی کو میری فکر ہوئی ہے

میں نے بہت دیکھے ہیں تم جیسے سمجھانے والے

ایسے لبالب کب بھرتا ہے ہر امید کا کاسہ

مجھ کو حسرت سے تکتے ہیں آنے جانے والے

سفاکی میں ایک سے ہیں سب جن کے ساتھ بھی جاؤ

کعبے والے اس جانب ہیں وہ بت خانے والے

میرے شہر میں مانگ اب تو بس ان لوگوں کی ہے

کفن بنانے والے یا مردے نہلانے والے

گیت رسیلے بول سجیلے کہاں سنو گے اب تم

اب تو کہتا ہے عرفانؔ بھی شعر رلانے والے

@Spirit @Kavi
 
  • Like
Reactions: Kavi and Spirit

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
اب رہیں چین سے بے درد زمانے والے
سو گئے خواب سے لوگوں کو جگانے والے

دیکھنے کو تو ہزاروں ہیں‘ مگر کتنے ہیں
ظلم کے آگے کبھی سر نہ جھکانے والے

مر کے بھی مرتے ہیں کب مادر ملت کی طرح
شمع تاریک فضاؤں میں جلانے والے
حبیب جالب کی غزل۔۔۔۔

 
  • Like
Reactions: Spirit

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
جان تو حاضر ھے مگر جان کی قیمت کیا ھے
اب کہاں قرض پہ دیتے ہیں مۓ خانے والے
اب بھی ہر شض سے مِلتے ھو اپنوں کی طرح
تم نے سیکھے نہیں انداز زمانے والے
یہ الفاظ ہمارے لئے نئے ہیں۔۔۔۔
آپ کے ہیں ناااااااااااا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بہت ہی کمااااااااااااااااللللللللللللل۔۔۔۔۔۔
پہلا شعر انتہائی زبردست۔۔۔۔۔۔۔
اور دوسرا تو گویا ۔۔۔۔۔:( لیکن خیر چھوڑئے۔۔۔ کیا کہنا۔۔۔۔
بس بہت ہی زبردست ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Spirit

Active Member
Aug 23, 2018
328
239
93
جان تو حاضر ھے مگر جان کی قیمت کیا ھے
اب کہاں قرض پہ دیتے ہیں مۓ خانے والے
اب بھی ہر شض سے مِلتے ھو اپنوں کی طرح
تم نے سیکھے نہیں انداز زمانے والے
bht khooooob :)
 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

اجتناب
TM Star
Apr 29, 2019
2,214
2,343
213
~Dasht e Tanhaayi~
Pair ko deemak lag jai ya adam zaad ko gham
Dono ko hi yaaron humne bachte dekha kam
Boht gham me bhi hans parta hai insan
Boht khushi me bhi ankhen hojati hain num
امجد اسلام امجد کی خوبصورت غزل :(۔لیکن آپ نے تھوڑی گڑبڑ کر دی۔۔:)۔
پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم

تاریکی کے ہاتھ پہ بیعت کرنے والوں کا
سورج کی بس اک کرن سے گھٹ جاتا ہے دم

رنگوں کو کلیوں میں جینا کون سکھاتا ہے
شبنم کیسے رکنا سیکھی ! تتلی کیسے رم

آنکھوں میں یہ پلنے والے خواب نہ بجھنے پائیں
دل کے چاند چراغ کی دیکھو ، لو نہ ہو مدھم

ہنس پڑتا ہے بہت زیادہ غم میں بھی انسان
بہت خوشی سے بھی تو آنکھیں ہوجاتی ہیں نم
 
  • Like
Reactions: Fahaad

Fahaad

Super Star
Dec 12, 2009
10,140
3,605
1,313
karachi
Le kar kisi ne haath me kashkol waqt ka
Aisa safar kya ke kahin per nahi ruka
Manzar ke aks me koi chehra chatakh gaya
Sheeshe ke pas aake jab pathar nahi ruka
 
Top
Forgot your password?