Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
sad-girl-px.jpg

جو ہو خود ایک تماشا وہ بھلا کیا سمجھے😒۔
😕 میری حالت تو کوئی دیکھنے والا سمجھے

مجھ میں آباد ہے اک شہر، ترے حُسن کا شہر
وہ جو باہر سے مجھے دیکھے وہ تنہا سمجھے

مجھ سے ممکن یہ نہیں ہے کہ میں کھل کر کہہ دوں
😟 اس کے بس میں یہ نہیں ہے کہ اشارہ سمجھے

آہ ایسی، کہ سنے کوئی تو سمجھے نغمہ
😣اشک ایسا، کوئی دیکھے تو ستارا سمجھے

ٹھیک ہے دشت بھی ہوں، باغ بھی ہوں، دریا بھی
😏 جس کو جیسا نظر آؤں مجھے ویسا سمجھے

لفظ پردہ ہیں، اسے کاش بتا دے کوئی
😣 اس کو سمجھائے کہ سمجھے، مرا لہجہ سمجھے

بس یہی ہے جو میّسر ہے مرے قرب کے ساتھ
جو مرے دل میں بسے، وہ اِسے دنیا سمجھے

سانحہ کرکے سنایا تھا اُسے رنجِ فراق
سُن کے بس اتنا کہا اُس نے کہ ’’اچھا۔ ۔ ۔ سمجھے 🙁۔‘‘

دل کسی حرفِ ملائم سے سنبھل بھی جاتا
میرے سینے میں اچھلتا ہے بگولا، سمجھے؟

وصل سے اِن کے نمو پاتی ہے اک کیفیۤت
کوئی الفاظ و معانی کا یہ رشتہ سمجھے

اتنا دشوار ہوں کیا میں جو کسی پر نہ کھلوں؟

کوئی تو ہو مجھے میرے علاوہ سمجھے😟۔

ابھی سمجھو تو، میں کیا خوب سخن تم سے کروں😕۔
بعد میرے مجھے سمجھے بھی تو پھر کیا سمجھے😏 ۔

تُو سمجھتا ہے اُسے، شکر بجا لا عرفان
وہ جسے دیر نہ کعبہ، نہ کلیسا سمجھے

 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Mumkin nhi hy mujh sy ye tarz e munafiqat
Duniya tery mizaaj ka banda nhi hun mein
اوجھل سہی نِگاہ سے ڈوبا نہیں ہوں میں
اے رات ہوشیار کہ ہارا نہیں ہوں میں

دَرپیش صبح و شام یہی کَشمکش ہے اب
اُس کا بَنوں میں کیسے ؟ کہ اپنا نہیں ہوں میں

مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر
جِتنا بُرا سمجھتے ہو۔۔ اُتنا نہیں ہوں میں

اِس طرح پھیر پھیر کہ باتیں نہ کیجیئے
لہجے کا رُخ سمجھتا ہوں۔۔ بچہ نہیں ہوں میں
:)
مُمکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِ مُنافقت
دُنیا تیرے مزاج کا بَندہ نہیں ہوں میں

امجدؔ تھی بھیڑ ایسی ، کہ چلتے چلے گئے
گِرنے کا ایسا خوف تھا ٹِھہرا نہیں ہوں میں
:(
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
اگر میں ہار جاؤں تَو۔۔۔۔۔۔۔
کیا تم جیت جاؤ گے؟؟؟؟
اگر تُم جیت جاؤ گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو لو میں ہار جاتی ہوں۔۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
اگر میں ہار جاؤں تَو۔۔۔۔۔۔۔
کیا تم جیت جاؤ گے؟؟؟؟
اگر تُم جیت جاؤ گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو لو میں ہار جاتی ہوں۔۔


اُس سے جیتا تو رو پڑے گی وہ
ایسا کرتا ہوں، ہار جاتا ہوں

 
  • Like
Reactions: Angela
Top