Tujh Se Yaraana Hai

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
download.jpg


تُجھ سے یارانہ ہے

دل کی دیوانہ طبیعت کو مُصیبت نہ بنا
تُجھ سے یارانہ ہے، یارانہ مُحبّت نہ بنا

میں تُجھے دل کی سُناتا ہوں مُجھے تُو دل کی
اس سہُولت کو مری جان اذیّت نہ بنا

ہم کو لے دے کے تعلُق ہی بچا ہے تیرا
اسکو مشکُوک نہ کر باعثِ تُہمّت نہ بنا

ایک دیوار نے رشتوں کا تقّدُس توڑا
بھائی روکا تھا تُجھے گھر میں یہ لعنّت نہ بنا

بیٹیاں رِزق میں برکت کا سبب ہوتی ہیں
گھر کی رحمّت کو غلط سوچ سے زحمّت نہ بنا

ہُو بہُو اُس کی اداؤں کی ادا لازم ہے
یار کی سُنّتِ مسعُود کو بِدعت نہ بنا

عکس کا ہونا ہے مشرُوط ترے ہونے سے
خود کو پہچان مگر عکس کو حیرت نہ بنا

نیند کو طاق پہ دھر اور دِیّا پہلُو میں
گریہءِ آخرِ شبّ میں کوئی دِقت نہ بنا

اختلافات ہیں انسان کا خاصہ تحسین
بحث کرنی ہے تو کر بحث کو نفرت نہ بنا
 
Top