1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.

Ab K Eid Jo Ay To

Discussion in 'Ghazal' started by Aaylaaaaa, Jun 13, 2018.

  1. Aaylaaaaa

    Aaylaaaaa
    Expand Collapse
    priNcess
    TM Star

    Joined:
    Sep 25, 2014
    Messages:
    3,827
    Likes Received:
    2,185
    اب کے عید پہ ۔۔۔۔ ۔ ۔
    وھی پہنوں گی جو تم بھیجو گے ،
    کانچ کی چوڑیاں
    مہندی کاجل انتہائی پسند ھے مجھے ۔۔۔
    کوئی اعتراض نہیں جو تم
    بندیا جھمکے پائل یا سرمئی آنچل پہ دھانی لیس جڑوا بھیجو ،
    یا پھر کوئی انمول گہنا
    چست پاجاما بمع انگرکھا ۔۔۔۔
    یا ۔۔۔۔۔ نگینہ جڑی کرتی بمع لہنگا بھیجو ،
    کچھ بھی ۔۔۔۔ بس ذرا نایاب
    ذراسا مہنگا بھیجو
    جو گوارہ ھو تو ۔۔۔
    دھنک رنگی بنارس کی ساڑھی سلوا بھیجو
    ویسے تو ۔۔۔ ۔
    سادہ سرخ لبادہ ۔۔۔ میرا من موہ لیتا ھے،
    دلچسپی تو یوں سفید پوشاک میں بھی ۔۔۔ لیکن !!!!!
    سیاہ ۔۔۔ سیاہ لباس تو میری کمزوری ھے ۔
    ،،،،،، خیر !
    یہ تم پہ چھوڑا ،،
    ۔۔۔۔ چلو تم اپنی پسند کا ھی کوئی تحفہ بھیجو ۔
    کیا خبر اب ۔۔۔ تم کیا بھیجو گے ۔
    بھیجو گے بھی یا نہیں بھیجو
    ممکن ھے اب کے بھی تم ۔۔۔
    عید پہ روکھا سا عید مبارک کا
    اک کارڈ بھیجو ۔۔
    عید نہیں مناوں گی اب کے بار بھی
    جو تم
    فقط اک کاغذ کا ٹکڑا بھیجو ،
    ضروری نہیں
    میرے شوق خرید بھیجو ۔۔۔
    خوش ھو صفی ، گر تم اپنی جلوہ نمائی
    دیدار و دید بھیجو ۔
    ملاقات کاوعدہ بھیجو ۔
    ھجر کی کاٹ وصل کا ارادہ بھیجو ۔
    پیماں کی تاثیر روح میں اتر جائے ۔
    میری سادگی ،،،،،، نکھر جائے
    متاع ء جاں اب کے میری جاں
    خوب دلجو عید بھیجو ۔
    جاناں ،، ملن کی نوید بھیجو ۔


     
    • Like Like x 1
    • Wah Wah Wah Wah x 1
    • List
  2. Aaylaaaaa

    Aaylaaaaa
    Expand Collapse
    priNcess
    TM Star

    Joined:
    Sep 25, 2014
    Messages:
    3,827
    Likes Received:
    2,185
  3. Untamed-Heart

    Untamed-Heart
    Expand Collapse
    ❤HEART❤
    UpComing Staff

    Joined:
    Sep 21, 2015
    Messages:
    23,282
    Likes Received:
    7,247
    wah buhut khoob... :)
    Zaroor pehnogi
     

Share This Page