Big Three

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213

بگ تھری دراصل کرکٹ کے دامن پر ایک دھبہ لگانے کی کوشش ہے- کچھ زیادہ پرانی بات نہیں ہے کہ امپریل ازم کا یہ دھبہ کرکٹ کے دامن سے صاف کیا گیا تھا- یہ کام پاکستان اور بھارت نے مل کر کیا تھا اس طرح کرکٹ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی چودھراہٹ سے نجات ملی تھی-

آج تین ممالک اس چوھدراہٹ کو دوبارہ بگ تھری کے نام سے دنیائے کرکٹ پر مسلط کرنا چاہتے ہیں- پاکستان آج اس سازش کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوگیا ہے- عدالت کے بروقت فیصلہ کی وجہ سے پاکستان بورڈ کو ایک ایسے عبوری صدر سے نجات مل گئی جسے اس کھیل کی سمجھ بوجھ نہ تھی- وہ میڈیا میں بے پرکی اڑا کر سمجھتا کہ میدان مار لیا ہے- مگر اس کی اپنی چڑیا اڑ گئی ہے- اب قیادت ذکا اشرف کے ہاتھ جو کرکٹ کی سمجھ رکھتے ہیں-

پورا پا کستان بگ تھری کے خلاف متحد ہے سوائے ایک سابق کرکٹر کے- جوکہتا کہ پاکستان کو اس صورتِ حال میں اپنا فائدہ دیکھنا چاہیے کیونکہ سبھی ممالک ایسا کر رہے ہیں۔ وہ جسے فائدہ سمجھ رہا ہے وہ کرکٹ کا نقصان ہے- ہاں اس کا فائدہ خطرے میں نظر آرہا ہے- کیونکہ جب بھارت دشمنی پر آئے گا تو اس کے کمنٹری کا کنٹریکٹ بھی خطرے میں آجائے گا- فائدہ ہو اپنا بھاڑ میں جائے جنتا-

پاکستان کو نقصان کی دھمکی دینے والوں کو بتا دوں کہ پاکستان کرکٹ کے پاس کیا ہے جس کے ڈوب جانے کا خطرہ ہو- ان نے ممالک پہلے ہی پاکستان کرکٹ پر قدغن لگائی ہوئی ہے- اس کاربد میں انڈیا کی شازشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں- اب اس کو ویٹو پاور دے کر اس کے خنجر کو مزید آب دینے والی بات ہوگی-

آئی سی سی میں پاکستان کو اپنی آواز موثر کرنے اور اپنی ساکھ بہتر بنانے کی سنجیدگی سے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو دوسرے ممالک اور ان کی عوام کو بتانا چاہئے کہ بگ تھری دراصل بھارت کی کرکٹ کو یرغمال بنانے کی سازش ہے- کرکٹ کو بہتر بنانے کی ہر کوشش کی بھارت نے مخالفت کی ہے- ہمیں اس گیم کو جوئے کی لعنت سے بچانا ہے تو ان طاقتوں سے بچانا ہوگا جو اس نوبل گیم کو اپنی کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں-

جس طرح ہر رات کے بعد دن آتا ہے اسی طرح یہ ظلم کی آندھی بھی ڈھ جائے گی- حق ہمیشہ غالب آتا ہے
-
 
Top