Bikher Rhy Hain

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
*اظہار*
کہاں دستور ایسا ہے؟
کہ اک اظہار کرنے سے
کوئی دل جیت سکتے ہیں
اگر ایسا ہی ہوتا تو
فقط اک بار ہی کیا
ان گنت
مدہوش
اور بیدار لمحوں میں
تمھیں میں نے کہا تھا نا۔۔۔۔
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے

 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
بہت خوب

لیکن ورق ک سے نہیں ق سے ہوتا ہے بہنا
 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
bht umda nice sharing


یہ میری انا کی شکست ہے نہ دوا کرو ، نہ دعا کرو
جو کرو تو بس یہ کرم کرو ، مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو

جو تمھارے دل میں شکوک ہیں تو یہ عہد نامے فضول ہیں
جو میرے خطوط ہیں پھاڑ دو ،یہ تمھارے خط ہیں سمیٹ لو
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
محبت ہے
کہ تم جھگڑو لڑو اور روٹھ بھی جاو
ستا کر مسکرا کر پھر منا لینا بھی آتا ہو
کسی کے عارض و رخسار جب شرم و حیا سے سرخ ہوجائیں
تو اپنے لب جبین ناز پہ تم رکھ کے یہ کہہ دو
میں وہ سب نہیں کرسکتا کہ ممکن نہیں جو کچھ
مگر میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک سانس باقی ہے
تمہاری زندگی میں الفتوں کا سایہ کردوں گا
تمہارے لاڈ ناز و نخرے سب کچھ میں اٹھاوں گا
زمانے بھر کی نفرت سے تمہیں ہر پل چھپاؤں گا
مجھے تم سے محبت ہے کہوں یا نہ کہوں لیکن
مجھے کتنی محبت ہے میں وہ کر کے دکھاوں گا

 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
تو نام کا دریا ہے روانی نہیں رکهتا
بادل ہے بےفیض جوپانی نہیں رکهتا
یہ آخری خط آخری تصویر بهی لے جا اے دوست
میں بهولنے والوں کی نشانی نہیں رکهتا​
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
مِرے ہم سَفر
مِرے جسم و جاں کے ہر ایک رشتے سے معتبر‘ مرے ہم سَفر
تجھے یاد ہیں! تجھے یاد ہیں!
وہ جو قربتوں کے سُرور میں
تری آرزو کے حصار میں
مِری خواہشوں کے وفور میں
کئی ذائقے تھے گُھلے ہُوئے
درِ گلستاں سے بہار تک
وہ جو راستے تھے‘ کُھلے ہُوئے
سرِ لوحِ جاں‘
کسی اجنبی سی زبان کے
وہ جو خُوشنما سے حروف تھے
وہ جو سرخوشی کا غبار سا تھا چہار سُو
جہاں ایک دُوجے کے رُوبرو
ہمیں اپنی رُوحوں میں پھیلتی کسی نغمگی کی خبر ملی
کِسی روشنی کی نظر ملی‘
ہمیں روشنی کی نظر ملی تو جو ریزہ ریزہ سے عکس تھے
وہ بہم ہُوئے
وہ بہم ہُوئے تو پتہ چلا
کہ جو آگ سی ہے شرر فشاں مِری خاک میں
اُسی آگ کا
کوئی اَن بُجھا سا نشان ہے‘ تری خاک میں
اسی خاکداں میں وہ خواب ہے
جسے شکل دینے کے واسطے
یہ جو شش جہات کا کھیل ہے یہ رواں ہُوا
اسی روشنی سے ’’مکاں‘‘ بنا‘ اسی روشنی سے ’’زماں‘‘ ہُوا
یہ جو ہر گُماں کا یقین ہے
وہ جو ہر یقیں کا گمان تھا
اسی داستاں کا بیان تھا

 
Top