Ghazals Collection :)

  • Work-from-home

Armaghankhan

Likhy Nhi Ja Sakty Dukhi Dil K Afsaany
Super Star
Sep 13, 2012
10,433
5,571
1,313
KARACHI
رفتہ رفتہ یہی زنداں میں بدل جاتے ہیں
اب کسی شہر کی بنیاد نہ ڈالی جائے
مصحفِ رُخ ہے کسی کا کہ بیاضِ حافظ
ایسے چہرے سے کبھی فال نکالی جائے
وہ مروّت سے ملاِ ہے تو جھکا دوں گردن
میرےدشمن کا کوئی وار نہ خالی جائے
بے نوا شہر کا سایہ ہےمرے دل پہ فراز
کس طرح سے مری آشفتہ خیالی جا ئے
احمد فراز
 

Armaghankhan

Likhy Nhi Ja Sakty Dukhi Dil K Afsaany
Super Star
Sep 13, 2012
10,433
5,571
1,313
KARACHI
Dil giraftaa hi sahii bazm sajaali jaye
Yaad E janaN se koi shaam na khaali jaye
Rafta-rafta yahi zandaaN mein badal jate hain
Ab kisi shahr ki buniyaad na daali jaye
Mushaf E rukh hai kisi ka K beyaaz E Hafiz
Aise chehre se kabhi faal nikaali jaye
Wo murawwat se mila hai to jhukadun gardan
Mere dushman ka koi waar na khaali jaaye
Be-nawaa shahr ka saaya hai mere dil pe ‘Faraz’
Kis tarah se meri aashufta khyaali jaye
(Ahmad Faraz)
 

Armaghankhan

Likhy Nhi Ja Sakty Dukhi Dil K Afsaany
Super Star
Sep 13, 2012
10,433
5,571
1,313
KARACHI
Ab Mehfil E Ghazal mein Ghazal aashna hai kaun?
Maanaa K aek hum hain magar dusraa hai kaun?

Qaatil ne jab pukaara K ahl e wafaa hai kaun?
Sab log jab khamosh rahe bol uTha hai kaun?
Tum apni anjuman ka zaraa jaayezaaH to lo
Kahne ko to chiraagh bahut the, jala hai kaun?
Daa’va sukhan ka sab ko hai lekin tamaam umr
Ek dushman e sukhan se mukhatib raha hai kaun?
Sab dekhte jidhar hain udha kya hai kuchh nahi
Hum dekhte jidhar hain udhar dekhta hai kuan?
Tasveer e maikada meri ghazloN mein dekhiye
Sanbhla raha hai kaun, nashe mein gira hai kaun?
Main ek naqsh e paa hun magar main bataunga
Is raah se jo guzra hai woh qaafila hai kaun?
Sab dost aek ek kar ke mujhe chhoRte gaye
Dushman bhi dang hai k ye tanha khaRa hai kaun?
Ghar bhi tera, gali bhi teri, shahr bhi tera
Jo chahe jis ko kah de tujhe rokta hai kaun?
‘Aajiz’ ye kis se baat karo ho ghazal mein tum?
Parda uThao, hum bhi to dekhien chhupa hai kaun?
(Kalim Ajiz)
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
ایک سبز شاخ گلاب کی تھی
اک دنیا اپنے خواب کی تھی
وہ ایک بہار جو آئی نہیں
اس کے لئے سب کچھ ہار دیا
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
تیرے دیار میں ہم سر جھکائے پھرتے ہیں
نگاہِ ناز کے احسان اُٹھائے پھرتے ہیں
کسی کی زلف پریشان، کسی کا دامن چاک
جنوں کو لوگ تماشہ بنائے پھرتے ہیں
قدم قدم پہ لیا انتقام دنیا نے
تجھ ہی کو جیسے گلے سے لگائے پھرتے ہیں
نئی سحر کے اجالے بھی اجنبی نکلے
نگاہِ شوق سے دامن بچائے پھرتے ہیں
فراقِ دوست سلامت کہ اہل دل قابلؔ
نفس نفس کو زمانہ بنائے پھرتے ہیں

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
سُنا ھے اُس طرف بھی شام کو لہجہ مہکتا ھے
خفا آپس میں ھیں لیکن دعائیں ایک جیسی ھیں !!
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ﺁﮒ ﮨﯿﮟ ﻋﻤﻞ ﻣﯿﺮﮮ ﯾﺎ ﺛﻮﺍﺏ، ﺭﮨﻨﮯ ﺩﮮ
ﺣﺸﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﮧ ﺣﺴﺎﺏ، ﺭﮨﻨﮯ ﺩﮮ
ﻏﻢ ﮐﻮ ﻏﻢ ﺳﮯ ﺑﮩﻼﻧﺎ ﺁ ﮐﮯ ﺳﯿﮑﮫ ﻟﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ
ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ ﮐﻮ ﭘﯽ ﻟﮯ ﺗُﻮ ﺍﻭﺭ ﺷﺮﺍﺏ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﮮ
ﮨﻢ ﻓﻘﯿﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺍﺛﺎﺛﮧ ﮨﮯ
ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮯ ﮐﭩﻮﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﭼﻨﺪ ﺧﻮﺍﺏ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﮮ
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
دعائیں اس کی بلائو کو روک لیتی تھیں
وہ میرے چار سو ہاتھوں کی ڈھال رکھتی تھی
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میں
دور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھے

نیک لوگوں ميں مجھے نیک گنا جاتا ہے
اور گنہگار ، گنہگار سمجھتے ہیں مجھے

کیا خبر کل یہی تابوت مرا بن جاۓ
آپ جس تخت کا حق دار سمجھتے ہیں مجھے

روشنی سرحدوں کے پار بھی پہنچاتا ہوں
ہم وطن اس لے غدّار سمجھتے ہیں مجھے

وہ جو اس پار ہیں ان کے لے اس پار ہوں میں
یہ جو اس پار ہیں اس پار سمجھتے ہیں مجھے

میں بدلتے ہوۓ حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے

جرم یہ ہے کہ ان اندھوں ميں ہوں آنکھوں والا
اور سزا یہ ہے کہ سردار سمجھتے ہیں مجھے

ميں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پراسرار سمجھتے ہیں مجھے

چھاؤں دینے سے گریزاں ہیں کچھ ایسے جیسے
پیڑ سورج کا طرفدار سمجھتے ہیں مجھے

پاؤں ميں خار لے باغ میں بیٹھا ہوا ہوں
پھول خوشبو کا گرفتار سمجھتے ہیں مجھے

میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں
اور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے

لاش کی طرح سر _ آب ہوں میں اور شاہد
ڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
کبھی تو ہو چُپ...
کبھی میں ہوں چُپ...
کبھی دونوں ہم چُپ چاپ ہوں...
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہاتھ چھوٹے بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکن
ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے
شہد جینے کا ملا کرتا ہے تھوڑا تھوڑا
جانے والوں کے لئے دل نہیں تھوڑا کرتے
لگ کے ساحل سے جو بہتا ہے اُسے بہنے دو
ایسے دریا کا کبھی رخ نہیں موڑا کرتے
ہاتھ چھوٹے بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
گلزار
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
تمہیں کتنا یہ بولا تھا
کہ میری زندگی میں اس طرح شامل نہیں ہونا
میں جب بھی نیند سے جاگوں
تمہارا نام ہو لب پر
کبھی جب آئینہ دیکھوں
تمہارا عکس میری آنکھ کی پتلی میں جم جائے
خوشی مجھ کو ملے کوئی،
تمہارا ساتھ میں ڈھونڈوں
دکھوں میں بھی یہی چاہوں
کہ میرے پاس ہو بس تم
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
میرے جنوں کے سامنے صحرا بکھر گیا
لہروں میں رقص کرتا سمندر ٹھہر گیا

اب یونہی ڈھونڈتا ہوں ہواؤں میں اُس کا عکس
اک شخص آس پاس تھا جانے کدھر گیا
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
چٹھی نہ کوئی سندیس
جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ﺍﻧﮩﯽ ﺧﻮﺵ ﮔﻤﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺟﺎﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺟﺎﺅ
ﻭﮦ ﺟﻮ ﭼﺎﺭﮦ ﮔﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﺯﺧﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﺩﮐﮭﺎﺅ
ﯾﮧ ﺍﺩﺍﺳﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﺭﺍﺋﯿﮕﺎﮞ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﮐﺴﯽ ﯾﺎﺩ ﮐﻮ ﭘﮑﺎﺭﻭ ﮐﺴﯽ ﺩﺭﺩ ﮐﻮ ﺟﮕﺎﺅ
ﻭﮦ ﮐﮩﺎﻧﯿﺎﮞ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﺟﻮ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﯽ ﭘﻮﺭﯼ
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﺳﻨﺎﺅﮞ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﺳﻨﺎﺅ
ﯾﮧ ﺟﺪﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﺳﺘﮯ ﺑﮍﯼ ﺩﻭﺭ ﺗﮏ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ
ﺟﻮ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﭘﮭﺮ ﻧﮧ ﺁﯾﺎ ﻣﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﻣﺎﻥ ﺟﺎﺅ
ﮐﺴﯽ ﺑﮯ ﻭﻓﺎ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﯾﮧ ﺟﻨﻮﮞ ﻓﺮﺍﺯ ﮐﺐ ﺗﮏ
ﺟﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮭﻼ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﺗﻢ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
رسم نہ نبھایا کر
مجھ سے گر نہیں ملنا
یاد بھی نہ آیا کر
بند کر کتابوں کو
تو نہیں سمجھتا ہے
عشق کے نصابوں کو
درد کے سمندر سے
ہجر چاٹ لیتا ہے
ادمی کو اندر سے
کب کسی نے جانی ہے
ساتھ ہی دفن ہو گی
جو مری کہانی ہے...!!
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
دیکھ لیناکہ کسی دُکھ کی "کہانی" تو نہیں
یہ جو آنسو ہیں ،کہیں اُس کی نشانی تو نہیں

دِکھ رہی ہےجومُجھے صاف تیری آنکھوں میں
تُو نےیہ بات کی,,مُجھ سے چُھپانی تو نہیں

جانتا ہوں کہ,,سرابوں میں گھرا ہوں یارو
دوڑ پڑتا ہوں مگر پھر بھی کہ پانی تو نہیں

جس طرح شہرسےنکلاہوں میں بیمار ترا
یہ اُجڑنا ہے,,کوئی نقل مکانی تونہیں

یہ جو ہرموڑ پہ آ ملتی ہےمُجھ سےفرحت
بدنصیبی بھی کہیں,,میری دیوانی تونہیں
 

Sabnam

Newbie
Sep 5, 2016
8
6
3
a.ng.Daa.ii bhii vo lene na paa.e uThaa ke haath
dekhaa jo mujh ko chho.D diye muskuraa ke haath

be-saaKHta nigaahe.n jo aapas me.n mil ga.ii.n
kyaa mu.nh par us ne rakh liye aa.nkhe.n churaa ke haath

ye bhii nayaa sitam hai hinaa to lagaa.e.n Gair
aur us kii daad chaahe.n vo mujh ko dikhaa ke haath

be-iKHtiyaar ho ke jo mai.n paa.nv par giraa
Tho.Dii ke niiche us ne dharaa muskuraa ke haath

gar dil ko bas me.n paa.e.n to naaseh tirii sune.n
apnii to marg-o-ziist hai us bevafaa ke haath

vo zaanuu.o.n me.n siina chhupaanaa simaT ke haa.e
aur phir sambhaalnaa vo dupaTTa chhu.Daa ke haath

qaasid tire bayaa.n se dil aisaa Thahar gayaa
goyaa kisii ne rakh diyaa siine pe aa ke haath

ai dil kuchh aur baat kii raGbat na de mujhe
sun.nii pa.De.ngii saik.Do.n us ko lagaa ke haath

vo kuchh kisii kaa kah ke sataanaa sadaa mujhe
vo khii.nch lenaa parde se apnaa dikhaa ke haath

dekhaa jo kuchh rukaa mujhe to kis tapaak se
gardan me.n merii Daal diye aap aa ke haath

phir kyuu.n na chaak ho jo hai.n zor-aazmaa.iyaa.n
baa.ndhuu.ngaa phir dupaTTa se us be-KHataa ke haath

kuuche se tere uTThe.n to phir jaa.e.n ham kahaa.n
baiThe hai.n yaa.n to dono.n jahaa.n se uThaa ke haath

pahchaanaa phir to kyaa hii nadaamat hu.ii unhe.n
panDit samajh ke mujh ko aur apnaa dikhaa ke haath

denaa vo us kaa saaGar-e-mai yaad hai 'nizaam'
mu.nh pher kar idhar ko udhar ko ba.Dhaa ke haath
 
  • Like
Reactions: NXXXS

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
سوئی ہوئی تڑپ کو پھر سے جگا رہا ہے
کہتا تو کچھ نہیں ہے___بس یاد آرہا ہے
 

Sabnam

Newbie
Sep 5, 2016
8
6
3
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں
شرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

صندل سے مہکتی ہوئی پر_کیف ہوا کا
جھونکا کوئی ٹکرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو

جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر
چپ_چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
 
Top