Mard

  • Work-from-home

arzi_zeest

Senior Member
Jul 2, 2018
940
554
93
"کيا مرد کو درد ہوتا ہے"
سنو يہ عرض داشت
ہم عورت پہ ہی لکهتے ہيں
ہم عورت پہ ہی پڑهتے ہيں
کيا مرد پہ لکھ دوں اب ؟؟
کہيں پڑها تها يہ تمکو بتاتی ہوں
"يہ جو مرد ہوتے ہيں بڑے بے درد ہوتے ہيں"
اک روز يہ جانا
مگر دل نہيں مانا
ہاں ان مردوں ميں کچھ درد مند بهی ہوتے ہيں
بتاتے نہيں غم اپنا چهپاتے ہيں
زمانے بهر ميں بڑے معتبر ہوتے ہيں
انہيں مردوں ميں کچھ چهپا کے اپنے رنج ؤ غم مسکراتے ہيں
چہرے سے عياں نہيں ہوتے
اندر سے ٹوٹ جاتے ہيں
مرد کی ہستی اک تاج کی مانند
جس پہ قائم ہے بستی لاج کی مانند
قائم ہے سايہ شفيق باپ کی صورت
بہنيں ،بيٹياں ہيں بهايئوں کی شان کی صورت
ماؤں کے بيٹے کسی مان کی مورت
روشن اس کے دم سے حيات کی خوشياں
بنا اس کے تاريک ہے دنيا
اسے تکليف مت دينا
ميں تاويليں نہيں دونگی
دليليں بهی نہيں دونگی
مگر چند لفظوں کو نظم ميں اتاروں گی
خطايئں بهی نہيں ہوتيں
پهر بهی خاموش رہتے ہيں
دوشی بهی نہيں ہوتے پهر بهی دوش سہتے ہيں
بہت مجبور ہو کر بهی بہت مخمور رہتے ہيں
ظالم بهی نہيں ہوتے ،جابر بهی ہيں کہلاتے
مگر خاموش رہتے ہيں
سنو! ہر درد سہتے ہيں
تو ايسے مردوں کی عظمت کو کيوں نا سلام لکهوں
یہی حق ہے تو کيوں نا صبح شام لکهوں
سنو! يہ عرض پيرا ہونا
يہ جو مرد ہوتے ہيں ۔ ۔ قسم لے لو
يہ جو مرد ہوتے ہيں بڑے ہمدرد ہوتے ہيں
قسم لے لو! بڑے ہمدرد ہوتے ہيں
جب اسکو جان لو گی تم
تهوڑا پہچان لو گی تم
فقط اک نام گونجے گا
مگر التجا اتنی سی کروں گی ميں
"اسے بے درد کہنے سے ذرا پہلے
تم اسکی نيت جان لو گی تو۔ ۔
نچهاور جان کر دوگی محبت کے اشارے پر
سبهی کچھ دان کر دوگی محبت کے اشارے پر"
محبت کی تجارت ميں خسارا بهی نہيں ہوگا
اگر تم جان لو تو تمهارا بهی نہيں ہو گا
"اسے بے درد کہنے سے ذرا پہلے
محبت کی تجارت کر ليا کرنا"
"اسے بے درد مت کہنا
اسے بهی درد ہوتا ہے "
کہيں پہ پڑها تها يہ
"يہ جو مرد ہوتے ہيں بڑے بے درد ہوتے هيں "
"اسے بے درد مت کہنا اسے بهی درد هوتا ہے"
#copy​
 
  • Like
Reactions: ROHAAN
Top