Meri Pasand

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,309
7,324
713
میں جس کی خا طر محبتو ں کی ہر ایک حد سے گذر گیا ہو ں
وہ آب بھی مجھ سے پو چھتا ہے کہ سچ بتاؤ کہ و فا کرو گے

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
امتحان تیری وفاؤں کا ابھی آیا ھی نہیں ھے
دیکھیں گے تو بدلتا ھے تو بدلتا ھے کہاں تک
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,309
7,324
713
کس قدر آگ برستی ہے یہاں
خلق شبنم کو ترستی ہے یہاں

صرف اندیشۂ افعی ہی نہیں
پھول کی شاخ بھی ڈستی ہے یہاں

رُخ کدھر موڑ گیا ہے دریا
اب نہ وہ لوگ نہ بستی ہے یہاں

زندہ درگور ہُوئے اہلِ نظر
کس قدر مُردہ پرستی ہے یہاں

زیست وہ جنسِ گراں ہے کہ فراز
موت کے مول بھی سَستی ہے یہاں
(احمد فراز)

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
چلو خوابوں میں ملتے ہیں
کہ نیندیں بانٹ لیتے ہیں
زمانے کی نظر سے دور جا کر گھوم آتے ہیں
نئی دنیا بساتے ہیں
جہاں نہ کوئی روکنے والا
نہ ٹوکنے والا ہو
نہ کوئی خوف دنیا کا
نہ کوئی ڈر زمانے کا
جہاں بارش محبت کی
ہمیں مدہوش کر جائے
تمھارے سامنے میں ہوں
ہمارے سامنے تم ہو
چلو اس زندگانی میں
امر کرلیں اپنی کہانی کو
تو پھر خوابوں ملتے ہیں
محبت اوڑھ لیتے ہیں


 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,309
7,324
713
چلو خوابوں میں ملتے ہیں
کہ نیندیں بانٹ لیتے ہیں
زمانے کی نظر سے دور جا کر گھوم آتے ہیں
نئی دنیا بساتے ہیں
جہاں نہ کوئی روکنے والا
نہ ٹوکنے والا ہو
نہ کوئی خوف دنیا کا
نہ کوئی ڈر زمانے کا
جہاں بارش محبت کی
ہمیں مدہوش کر جائے
تمھارے سامنے میں ہوں
ہمارے سامنے تم ہو
چلو اس زندگانی میں
امر کرلیں اپنی کہانی کو
تو پھر خوابوں ملتے ہیں
محبت اوڑھ لیتے ہیں


wow buhut umdaaaaaaaaaa
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,309
7,324
713
یہ تم نے کیا کیا؟
پتھر کے بُت میں دھڑکنوں کو کھوجنا چاہا
یہ تم نے دل کی دھڑکن میں،
پرایا گیت لکھ ڈالا
خود اپنے ہاتھ سے اپنے ہی ماتھے کو،
سیاہی سے کیا کالا
محبت اس جہاں کی شے نہیں،
میں نے کہا تھا
اب اس شے کی تجارت ہو رہی ہے جس طرف دیکھو
مری باتوں پہ اب وشواس تم کو آگیا ہوگا؟
چلو، اشکوں سے سارے خواب دھو ڈالو
سُنو، جو تمھارا ہاتھ مانگے آج سے تم اس کے ہو جاؤ
محبت بھول جاؤ تم۔۔۔۔ محبت بھول جاؤ تم
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
بڑی بڑی دو سیاہ آنکھیں
تمہارے چہرے میں کھوگئی ہیں
تمہاری آواز چلتے چلتے
یہ چاہتی ہیں کہ اب عبادت
صبح ہو یا شام ہو مگر ہو
تمہارا چہرہ ۔۔۔ تمہارا چہرہ
جو نیلگوں لہر میں ڈبودے
مجھے ڈبو دے، مجھے ڈبو دے
مرے بدن کے تمام کانٹے چنے
اور اپنے بھی پاؤں رکھ دے
وفا کے ٹھنڈے سے پانیوں میں
محبتوں کی روانیوں میں
بڑی بڑی دو سیاہ آنکھیں
تمہارےچہرے میں کھو گئی ہیں ۔۔۔​
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,309
7,324
713
وہ جو گیت تم نے سُنا نہیں مری عمر بھر کا ریاض تھا
مرے درد کی تھی وہ داستاں جسے تم ہنسی میں اُڑا گئے
 

ujalaa

TM Star
Feb 17, 2010
2,922
1,000
1,213
ديوانگی سے كم نہ تھی كچھ اپنی جستجو
ہم بے وفا جہاں ميں وفا ڈھونڈتے رہے

محروميوں كے دور ميں كن حسرتوں كے ساتھ
ہم پتھروں كے دل ميں خدا ڈھونڈتے رہے
 

ujalaa

TM Star
Feb 17, 2010
2,922
1,000
1,213
ﺩﯾﮑﮭﻮ ﯾﮩﯿﮟ ﭘﮧ ﮬﻮﻧﮕﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﮐﯽ ﮐﺮﭼﯿﺎﮞ
ﭨﻮﭨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ .......ﮐﺎ ﺷﯿﺸﮧ ﯾﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ
,
 
  • Like
Reactions: H@!der

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,234
2,979
1,313
شبان ہجراں دراز چوں زلف روز وصلت چو عمر کوتاہ
سکھی پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں

نوائے خسروؔ ❤
 
  • Like
Reactions: ujalaa

ujalaa

TM Star
Feb 17, 2010
2,922
1,000
1,213
میں خرد مند رہوں یا تیرا وحشی ہو جاوں
جو بھی ہونا ہے مجھے عشق میں جلدی ہو جاوں

زندگی چاک کی گردش کے سوا کچھ بھی نہیں
میں اگر کوزہ گری چھوڑ دوں مٹی ہو جاوں
 
  • Like
Reactions: H@!der

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,234
2,979
1,313
تجھے خبر نہیں کتنا زیادہ ہوتا ہے
ترے خیال سے جو استفادہ ہوتا ہے

یہ لوگ اس لیے حیرت سے دیکھتے ہیں اُسے
وہ جتنا شوخ ہے اُتنا ہی سادہ ہوتا ہے

بس ایک شخص کی تصویر ٹانگ دینے سے
ہمارہ تنگ سا کمرہ کشادہ ہوتا ہے!

وسیم خواب عقیدت گزار ہیں اپنے
سو دیکھ لیتے ہیں جیسا ارداہ ہوتا ہے
 

ujalaa

TM Star
Feb 17, 2010
2,922
1,000
1,213
میں تنہا چلا جب بارش میں
اک جھونکے نے میرا ساتھ دیا

میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے
احساس تمھارے جیسا تھا
پھر رک گئی وہ بارش بھی رہی نہ باقی
آہٹ بھی میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گئے

انداز تمھارے جیسا تھا
 
Top
Forgot your password?