Namaz Sirf Allah K liye

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada

حضرت ابو الطلحہ اللہ عنہ ايک مرتبہ اپنے باغ میں نماز پڑھ رہے تھے ايک پرندہ اڑا اور چونکہ باغ گنجان تھا اس لئے اس کو جلدي سے باہر جانے کا راستہ نہ ملا۔

کبھي اس طرف کبھي اس طرف اڑتا رہا اور نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہا، ان کي نگاہ اس پر پڑي اور اس منظر کي وجہ سے ادھر خيال لگ گيا اور نگاہ اس پرندے کے ساتھ پھرتي رہي۔

اچانک نماز کا خيال آيا تو بھول ہوگئي کہ کونسي رکعت ہے نہايت افسوس ہوا کہ اس باغ کي وجہ سے يہ مصيبت پيش آئي کہ ميں نماز ميں بھول ہوئي فورا حضور صلي اللہ عليہ وسلم کي خدمت ميں حاضر ہوئے اور پورا قصہ عرض کرکے درخواست کي اس کي وجہ سے يہ مصيبت پيش آئي اس لئے ميں اس کو اللہ کے راستے ميں ديتا ہوں۔

آپ صلي اللہ عليہ وسلم جہاں دل چاہے اس کو صرف فرماديجئيے۔

اسي طرح ايک اور قصہ حضرت عثامن رضي اللہ عنہ کے زمانہ ميں پيش آيا کہ ايک انصاري اپنے باغ ميں نماز پڑھ رہے تھے کھجوريں پکنے کا زمانہ زوروں پر تھا اور خوشے کھجوروںکے بوجھ اور کثرت سے جھکے پڑے تھے نگاہ خوشوں پر پڑي اور کھجوروں سے بھرے ہنوے کي وجہ سے بہت اچھے معلوم ہوئے۔

خيال ادھر لگ گيا جس کي وجہ سے يہ بھي ياد نہ رہا کہ کتني رکعتيں ہوئيں۔

اس کے رنج اور سدمہ کا ايسا غلبہ ہو کہ اس کي وجہ سے ٹھان لي کہ اس باغ ھي کو اب نہيں رکھنا جس کي وجہ سے يہ مصيبت پيش آئي۔

چناچہ حضرت عثمان رضي اللہ عنہ کي خدمت ميں حاضر ہوئے اور آکر عرض کي کہ يہ اللہ کے راستہ ميں خرچ کرنا چاہتا ہوں اس کو جو چاہے کيجئيے انہوں نے اس باغ کو پچاس ہزار ميں فروخت کرکے اس کي قيمت ديني کاموں ميں خرچ فرمادي
۔

 
  • Like
Reactions: yoursks and nrbhayo
Top