Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

حیرت ہے اِس سراب سے بھرپور دور میں
ہنس ہنس کے کر رہا ہے کوئی زندگی کی بات

  • Like
Reactions: Angela

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
گھر میں گلدان سجائے ھیں تیری آمد پر
اور اک پھول بہانے سے ____الگ رکھا ہے
 
shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ہر بار یہ لگا کہ انھیں بھول جائیںگے
کیا خبر تھی کہ اور بھی وہ یاد آئیں گے
چنگاریاں جو عشق کی دل میں دبائیں گے
ایسا دھواں اٹھے گا کہ سب جان جائیں گے
 
Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,189
3,477
1,313
Dubai

وہ خوش ادا تھا بات کو نظر نظر میں کہہ گیا
میں قافیوں سے قافیے مِلا مِلا کے رہ گیا

@Angela
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
یادیں تھیں دفن ایسی کہ بعد از فروخت بھی
اُس گھر کی دیکھ بھال کو جانا پڑے مجھے
حسن عباسی کی پسندیدہ ترین غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:(
مرتی ہوئی زمین کو بچانا پڑا مجھے
بادل کی طرح دشت میں آنا پڑا مجھے

وہ کر نہیں رہا تھا مری بات کا یقین
پھر یوں ہوا کہ مر کے دِکھانا پڑا مجھے

بھولے سے مری سَمت کوئی دیکھتا نہ تھا
چہرے پہ اِک زخم لگانا پڑا مجھے

اُس اجنبی سے ہاتھ ملانے کے واسطے
محفل میں سب سے ہاتھ ملانا پڑا مجھے

یادیں تھیں دفن ایسی کہ بعد از فروخت بھی
اُس گھر کی دیکھ بھال کو جانا پڑا مجھے

اُس بے وفا کی یاد دلاتا تھا بار بار
کل آئینے پہ ہاتھ اُٹھانا پڑا مجھے

ایسے بچھڑ کے اُس نے تو مر جانا تھا حسن
اُس کی نظر میں خود کو گِرانا پڑا مجھے
 
  • Like
Reactions: Kavi

bohat achi ghazal hae :)
 
  • Like
Reactions: Angela

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
ہر بار یہ لگا کہ انھیں بھول جائیںگے
کیا خبر تھی کہ اور بھی وہ یاد آئیں گے
چنگاریاں جو عشق کی دل میں دبائیں گے
ایسا دھواں اٹھے گا کہ سب جان جائیں گے
اپنی الجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہے
چھوڑنا ہے تو بہانے کی ضرورت کیا ہے
لگ چکی آگ تو لازم ہے دھواں اٹھے گا
درد کو دل میں چھپانے کی ضرورت کیا ہے
 
Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
🙄
وہ خوش ادا تھا بات کو نظر نظر میں کہہ گیا
میں قافیوں سے قافیے مِلا مِلا کے رہ گیا

@Angela
شعر اچھا ہے کیوی بھیا۔۔۔وزن، بحر، روانی اور تخیل بھی اچھا ہے۔۔۔ لیکن ہم داد نہیں دیں گے😏😏۔
ہمیں مینشن کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔۔۔جب تک آپ اپنے کلام کے نیچے اپنا نام باقاعدہ مینشن نہیں کریں گے تب تک یہ قافیے سے قافیہ ہی ملاتے رہیں گے 🙄۔
شعر اتنا زبردست ہے لیکن ہم داد نہیں دے رہے🥺🥺🥺😏😒۔

۔
آپ کا یہ شعر:

اُس سے جیتا تو رو پڑے گی وہ
ایسا کرتا ہوں ہار جاتا ہوں

آپ کو معلوم ہے ہم نے نیٹ سے پڑا تھا ؟ اور ہماری عادت ہے کہ جو شعر اچھا لگے اس کا شاعر کا اتہ پتہ، گھر بار، عمر ،کاروبار جب تک سب معلوم نہ کر لیں چین نہیں پڑتا🙄۔اگر آپ نے اپنا نام کہیں بھی مینشن کیا ہوتا کہ ''میں کیوی بھیا ہوں اور یہ میرا شعر ہے'' تو کم از کم ہماری تلاش مکمل ہو جاتی۔🙄 ۔ہم نہیں۔۔بہت سے لوگوں کی عادت ہے جو شاعری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔۔۔
آپ کو معلوم ہونا چاہیئے۔۔اور آپ اچھی طرح واقف بھی ہوں گے اس بات سے کہ آج کل کے لوگ خاص طور پر پیارے پیارے ملک پاکستان کے ذہین و فطین عوام شاعری کے ساتھ کیا کرتے ہیں :)۔ شاعر چھوٹا ہو یا بڑا۔۔۔ شاعری کیسی بھی ہو۔۔۔ چاہے بہت ہی کم درجہ کی اسے یوں آوارہ نہیں چھوڑتے :)۔ آپ نے بچپن میں بڑے بزرگوں کو کہتے سنا ہو گا کہ رزق اور کھانے کو انتظار نہیں کرواتے ورنہ بے برکتی ہوتی ہے 🙄 الفاظ بھی رزق کی کی طرح ہوتے ہیں۔۔باقی آپ خود مہان شاعر ہیں۔۔سمجھ ہی جائیں گے۔۔۔ 🙄 ۔
آپ کو معلوم ہے بھیا، ہمیں اس بات پہ بہت دکھ ہوتا ہے جب معروف شعراء کے اشعار کے ساتھ اتنا برا برتاؤ کیا جاتا ہے۔۔ جب مقامی شعرا اور گمنام شاعروں کو متعارف نہیں کرویا جاتا۔۔۔ کچھ آپ جیسے لوگ جو کمرے تک کے شاعر ہیں۔۔۔ٹھیک ہے شہرت وہرت کا ہمیں بھی کوئی شوق نہیں۔۔لیکن کم از کم جہاں کوئی شعر شئیر کرتے ہیں وہاں تو نام لکھ دیا کریں۔۔ کوئی نہیں آپ کو کہتا کہ آپ شیخی بگھار رہے ہیں🙄 یہاں آج کل کی انٹرنیٹ کی دنیا میں تو کسی کا شعر لیا جاتا ہے۔۔اس کی ٹانگیں بازو بڑی مہارت سے توڑے جاتے ہیں اور پھر اپنے نام لگا کے بڑے کانفیڈنس سے ٹائم لائن میں سجا دیا جاتا ۔۔ایک مصرعہ کسی شاعر کا لیا، دوسرا کسی اور کا، تیسرے شاعر کا تخلص استعمال کیا۔۔اور شعر کے نیچے کسی چوتھے شاعر کا نام لکھ دیا ۔۔اور پیارے پاکستان کے عوام دھڑا دھڑ لائک شئیر کر رہے۔۔داد کے ڈھونگڑے برسا رہے 🙄 ۔۔۔اور آپ ہیں کہ اپنے کلام کو ہی خود سے منسوب کرتے ہوئے شرما رہے 🙄 🙄 🙄 ۔

ابتدائے عشق ہے، روتا ہے کیا۔۔۔آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔یہ شعر تو پڑھا ہو گا آپ نے :) اب تو یہ ضرب المثل بن چکا۔۔لیکن ابتدائے عشق ہے، روتا ہے کیادرست مصرع نہیں ۔۔بلکہ عوام نے اسے بگاڑ کر یوں کر دیا ہے۔۔ اور اسی شکل میں یہ شعر مشہور ہو گیا۔۔۔ :)۔ میر کی اس غزل میں اصل مصرع یوں ہے۔۔

راہِ دردِ عشق میں روتا ہے کیا

بہت سے غزلوں کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے :( جسے دیکھ کہ دکھ ہوتا ہے۔۔۔ ایک شاعر اپنی شاعری کو دل و جگر کا خون پلا کے اولاد کی طرح پالتا، جوان کرتا ہے اور ہم لوگوں نے کبھی اتنی زحمت نہیں کی کہ کم از کم درست حالت میں رکھ سکیں :(۔

وہ کیا شعر ہے۔۔۔ مشہور ہے بہت۔۔۔
عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں

ایسے ہی ہے نا؟ :) اور یہ شعر ہے بہادر شاہ ظفر کا۔۔۔ :) یہی بات مشہور ہے۔۔۔ بچے بچے کو پتہ ہے۔۔۔

لیکن یہ نہ تو شعر اپنی درست حالت میں ہے اور نہ یہ بہادر شاہ ظفر کا شعر ہے :)۔
یہ علامہ سیماب اکبر آبادی کی غزل کا شعر ہے۔۔۔ اور یوں ہےَ۔۔

عمر، دراز مانگ کے لائی تھی چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

چونکہ یہ دونوں غزلیں ایک ہی بحر میں ہے۔۔۔ تو ان کو مکس کر دیا گیا۔۔۔
اور افسوس در افسوس۔۔۔ کہ یہ شعر ہماری نصابی کتاب میں بھی تھا شائد میٹرک میں۔۔۔بہادر شاہ کی غزل کے ساتھ باقاعدہ اس شعر کو ڈالا گیا۔۔کم از کم ایجوکیشنل سسٹم کو تو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے تھا۔۔۔ اور اس سے بھی افسوس کی بات۔۔۔ چلیں نہیں پتہ تھا کہ یہ کس کا شعر ہے۔۔۔ جیسے ملا بغیر تحقیق کے نصاب میں شامل کر دیا۔۔کوئی بات نہیں۔۔لیکن کم از کم سیماب صاحب کا ہی شعر درست حالت میں لکھ دیتے :) پر نہیں۔۔۔ جو ہم نے پہلے شعر لکھا۔۔عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن۔۔ یہ والا ایڈ کیا گیا۔۔۔
خیر۔۔۔ بہت سی ایسی اغلاط ہیں :) جو اب تک حیات شاعر ہیں وہ بیچارے روتے پھر رہے کہ یہ ہمارا شعر ہے یہ فلاں کے ساتھ منسوب کیا گیا۔۔۔ جو اس دنیا سے جا چکے ان کے کلام کا تو اللہ مالک :)۔
ویسے پتہ نہیں یہ کون سا طبقہ ہے ۔۔ایک ایسا گروہ جو اس طرح کی افواہیں بڑے اعتماد سے پورے عوام میں پھیلا دیتا ہے۔۔کبھی کسی کی آواز کو کہا جاتا ہے جی یہ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی آواز ہے۔۔اور انہوں نے یہ شاعری فلاں وقت میں لکھی۔۔۔ اور فلاں وقت میں یہ ریکارڈ کی گئی۔۔۔مطلب کہ پوری کہانی بناتے ہیں یہ لوگ۔۔۔الامان والحفیظ
۔ اس وقت ہمارے ذہن میں بہت سارے اشعار آ رہے ہیں جن کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا :(۔
یہ شعر جو ہے۔۔۔

تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

یہ علامہ اقبال کا نہیں ہے۔۔۔بلکہ سید صادق حسین صاحب کا ہے۔۔۔ لیکن واہ رے ہمارے عوام :( ۔
مطلب جہاں عقاب، طوفان اور شاہین آئے نااااا،،،،بس آنکھیں بند کر کے کہہ دیجیئے یہ محترم اقبال صاحب کا ہے۔۔ چاہے شاہین کسی لڑکی کا نام ہی کیوں نہ ہو مطلب یار حد ہے لاپراواہی کی۔۔۔ :( ایک کیا ہزاروں مثالیں ہیں۔۔۔ ایک شعر پہ ہماری کسی سے بات ہو رہی تھی۔۔ وہ کہتے تھے کہ غالب کا ہے۔۔۔ اور ہم نے کہا کہ یہ ان کا شعر نہیں ہے ۔۔۔ وہ بیچارہ ایک شعر ہے اور اس کے لکھنے والوں میں اقبال، ، غالب، میر۔۔سبھی ہیں۔۔۔ بس نہیں ہے تو جن کا اصل میں یہ شعر ہے :) ہمیں لگتا ہے اس شعر کو لکھنے کے لئے شعرا کی گول میز کانفرنس بلائی گئی تھی۔۔اور لکھنے کے بعد جملہ حقوق سبھی کے نام کر دیئے گئے تھے۔۔۔۔۔۔

🙄 ۔شاعری اترتی ہے غارِ دل میں وحی کی طرح :)۔ اگر یہ صلاحیت کھو جائے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کتنا بڑا صدمہ ہے ۔🙄 اس بات کا دکھ ہم سے پوچھیئے جو اپنا سارا سرایہ گنوا بیٹھے 🙄 ۔
لیکن خیر ہم کیوں اتنا لکھ رہے ؟ 🙄۔😏۔
آپ جس جس شعر کے نیچے ہمیں مینشن کریں گے بھیا۔۔۔ ہم نے داد تو نہیں دیا کرنی۔۔چپ چاپ اپنی ڈائری میں اپنا نام لکھ کے محفوظ کر لینا وہ شعر۔۔۔ اور ثبوت کے طور پر آپ کی پوسٹ کا سکرین شاٹ لے لینا تا کہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے 🙄 ۔
خرابی طبیعت میں اتنا لکھوا دیا 🙄 ۔
Ye kesa laga aap ko?
بالکل پسند نہیں آیا :)۔ یہ بھی کوئی شعر ہے 🙄 ۔ایویں ای بس 🙄 ۔
bohat achi ghazal hae :)
ہماری ہے 🙄 ۔
 
Itna gussa? Ufffffff .... poora parrhney mein itna waqt lag gaya to likhney mein kitna laga ho ga, aur abhi tabiat bhi kharab hae madam ki :D
Acha baba credit likh dia karoon ga ab se, khush? :)

Aur ye Hasan Abbasi ki ghazal apni bana li? :D
 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
اپنی الجھن کو بڑھانے کی ضرورت کیا ہے
چھوڑنا ہے تو بہانے کی ضرورت کیا ہے
لگ چکی آگ تو لازم ہے دھواں اٹھے گا
درد کو دل میں چھپانے کی ضرورت کیا ہے
ظرف رکھتے تو جان لیتے
چپ بھی اک شکایت ہے
 
  • Like
Reactions: Blue-Black

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

حیرت ہے اِس سراب سے بھرپور دور میں
ہنس ہنس کے کر رہا ہے کوئی زندگی کی بات

کوئی ایسی ویسی حیرت 😕.

اک شخص کر رہا ہے اب تک وفا کا ذکر
کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی
 
  • Like
Reactions: Kavi

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
بہلا نہ پائیں گے یہ کھلونے حروف کے
تم جانتےہو ہم کوئی بچے نہی رہے

آ کر کریدتے ہوتم اس ڈھیر کو جہاں
بس راکھ رہ گئی ہےشرارے نہی رہے

پوچھا تمہیں کبھی نہی آیا میراخیال
کیا تم کو یاد،، یار۔۔پرانے نہی رہے

کہنےلگی۔۔میں ڈھونڈتی تیرا پتہ مگر
جن پر نشاں لگے تھے، وہ نقشے نہی رہے
 
Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
Itna gussa? Ufffffff .... poora parrhney mein itna waqt lag gaya to likhney mein kitna laga ho ga, aur abhi tabiat bhi kharab hae madam ki :D
Acha baba credit likh dia karoon ga ab se, khush? :)

Aur ye Hasan Abbasi ki ghazal apni bana li? :D
دو سے تین منٹ لگے...اور یہ غصہ نہیں تھا برو :).آپ کو بتانے کی کوشش کی جس کا اثر ندارد...
خیر آپ کا کلام ہے...ہمیں تو کوئی فائدہ نہیں نا...
ایک تو ہم آپ سے چھوٹے ہیں..اب چھوٹی بہن بڑے بھائی کو ڈانٹتی اچھی تو نہیں لگتی...گناہ بھی ملتا ہے پھر 😕.
کیا مطلب اپنی بنا لی؟؟؟
واقعی میں ہماری ہے یہ... ہم نے یہ غزل تب لکھی تھی جب 1947 میں پاکستان اپنے قیام کے آخری مراحل میں تھا...اور ہندوستان کا وائسرائے لارڈ ماونٹ بیٹن نا انصافی سے کام لیتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان کی زمینوں کا بٹوارا کررہا تھا...تب ہمیں وہاں کی زمینوں کی خاطر اقوام متحدہ میں جانا پڑا..وہاں حالات کچھ ایسے تھے کہ یہ ساری غزل نازل ہوئی :).وہاں سے واپسی کے وقت حسن عباسی صاحب نے کہا کہ انجیلا یہ غزل مجھے چاہیئے... تو ہم انکار نہیں کر سکے ... اب بڑے بزرگوں کو منع کرتے بھی اچھا نہیں لگتا نا😕بس مروت آڑے آ گئی ...اسی مروت کی وجہ سے ہم ہمیشہ جانتے بوجھتے بھی اپنا نقصان کر بیٹھتے...بس کہہ دیا کہ حسن انکل آج سے یہ آپ کی ہوئی..ہم کبھی ذکر بھی نہیں کریں گے اس کا... بس تب سے انہوں نے اپنی شعری مجموعہ ''ایک محبت کافی ہے''میں شامل کی ہوئی ہے :).
اب آپ نے پوچھا تو بتانا پڑا..ورنہ یہ ہماری ہی ہے
 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا
کوئی شخص تھا میرے شہر میں، کسی دُور پار کے شہر کا

چلو کوئی دل تو اُداس تھا، چلو کوئی آنکھ تو نم رہی
چلو کوئی در تو کُھلا رہا شبِ انتظار کے شہر کا

کئی خوشبوئیں درِ دوست تک، مرے ساتھ شمع بدست تھیں
مجھے پوچھنا نہ پڑا پتہ،مِرے گل عزار کے شہر کا

یہ جو میں نے تازہ غزل کہی، سو ہے نذر اہلِ فراق کے
کہ نہ مِل سکا کوئی نامہ بر، مجھے میرے یار کے شہر کا

سو متاعِ جاں کو لئے ہُوئے پلٹ آئے تیرے گرفتہ دل
کسے بیچتے کہ مِلا نہیں، کوئی اعتبار کے شہر کا

مِری طرزِ نغمہ سرائی سے، کوئی باغباں بھی تو خوش نہ تھا
یہ مِرا مزاج ہے کیا کروں، کہ میں ہُوں بہار کے شہر کا

کسی اور دیس کی اور کو، سُنا ہے فراز چلا گیا
سبھی دکھ سمیٹ کے شہر کے، سبھی قرض اُتار کے شہر کا
 
Top