Main Ne Is Taur Se Chaha

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
30743199_354151258430026_1731374071962953808_n.jpg


میں نے اس طور سے چاہا

میں نے اس طور سے چاها تجهے اکثر جاناں
جیسے ماہتاب کو بے انت سمندر چاهے
جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے
جیسے خوشبو کو هوا رنگ سے ہٹ کر چاهے
جیسے پتهر کے کلیجے سے کرن پهوٹتی هے
جیسے غنچے کهلے موسم سے حنا مانگتے ہیں
جیسے خوابوں میں خیالوں کی کمان ٹوٹتی هے
جیسے بارش کی دعا آبلہ پا مانگتے ہیں
میرا ہر خواب میرے سچ کی گواهی دے گا
وسعتِ دید نے تجھ سے تیری خواہش کی هے
میری سوچوں میں کبهی دیکھ سراپا اپنا
میں نے دنیا سے الگ تیری پرستش کی هے
خواہش _دید کا موسم جو کبهی دهندلا ہوا
نوچ ڈالی ہیں زمانوں کی نقابیں میں نے
تیری پلکوں پے اترتی ہوئی صبحوں کے لئے
توڑ ڈالی ہیں ستاروں کی طنابیں میں نے
میں نے چاها کہ تیرے حسن کی گلنار فضا
میری غزلوں کی قطاروں سے دہکتی جائے
میں نے چاها کہ میرے فن کے گلستاں کی بہار
تیری آنکهوں کے گلابوں سے مہکتی جائے
طے تو یہ تها کہ سجاتا رهے لفظوں کے کنول
میرے خاموش خیالوں میں تکلم تیرا
رقص کرتا رهے بڑتا رهے خوشبو کا خمار
میری خواہش کہ جزیروں میں تبسم تیرا
تو مگر اجنبی ماحول کی پروردہ کرن
میری بجهتی ہوئی راتوں کو سحر کر نہ سکی
تیری سانسوں میں مسیحائی تهی لیکن تو بهی
چارا ئے زخم ے غم ے دید ے تر کر نہ سکی
تجھ کو احساس هی کب هے کہ کسی درد کا داغ
آنکھ سے دل میں اتر جائے تو کیا ہوتا هے
تو کہ سیماب طبیعت هے تجهے کیا معلوم
موسم ے ہجر ٹهہر جائے تو کیا ہوتا هے ؟
تو نے اس موڑ پے توڑا هے تعلق کہ جہاں
دیکھ سکتا نہیں کوئی بهی پلٹ کر جہاں
یہ بهی عالم هے هے کہ آنکهیں جو کهلیں گی اپنی
یاد آئے گا تیری دید کا منظر جاناں
مجھ سے مانگے گا تیرے عہدِ محبت کا حساب
تیرے ہجراں کا دہکتا ہوا محشر جاناں
یوں میرے دل کے برابر تیرا غم آیا هے
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتهر جاناں
جیسے ماہتاب کو بے انت سمندر چاهے
میں نے اس طور سے چاہا تجهے اکثر جاناں
 
  • Like
Reactions: Angela
Top