Parliment Lodges

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
ایک جنرل کا یہ فیصلہ تھا جس کے سینے پر فیلڈ مارشل اور صدر پاکستان کا تمغہ بھی سجا ہے- جس کو ڈیڈی کہتے بھٹو کا منہ خشک ہوجاتا تھا- اس نے اسلام آباد بنانے کا فیصلہ کیا تھا- وجہ صرف اتنی تھی کہ بقول اس کے کراچی سیاسی سورش کا مرکز بن گیا ہے اور تاجروں سے میل جول کہ سبب سرکاری افسروں کا اخلاق متاثر ہوا ہے- کیا یہی اصل وجہ تھی یا انھیں طبقہ اشرافیہ کے لئے خلوت کدہ سجانا تھا- آج حقائق عریاں ہوکر سامنے آگئے ہیں
-
آج جمشید دستی نے کھل کر اسمبلی کے فلور پر سیاست دانوں کا مکروہ چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے- یہ قبیح حرکات کوئی پوشیدہ راز نہیں ہیں- جب بھی اسمبلی کا اجلاس ہوتا ہے اسلام آباد میں شراب کا ریٹ بڑھ جاتا ہے- زنان خانوں کا دھندہ عروج پر آجاتا ہے- ازبک اور تاجک کی حسیناؤں نے اسلام آباد کی رونق میں فائیو اسٹار رنگ بھر دیا ہے- پارلیمان لاجز میں کیا گل کھلائے جاتے ہیں- اس پر پردہ ڈالنے کے لئے وزیر داخلہ نے بیان فرمادیا ہے ایسا کچھ نہیں ہوتا ہے- میڈیا کے اینکر پرسن کی پوری کوشش ہے جمشید دستی کو ہی مورد الزام ٹہرا دیا جائے- انہیں پردہ پوشی نہ کرنے کے گناہ و ثواب سنجھائے جا رہے ہیں- آپ جان چکے ہوں گے اسلام آباد بسانے کی اصل وجہ
--- ،
اسلام آباد میں زن زر زمین کا کھیل ماضی میں بھی کھیلا جاتا رہا ہے- ہارس ٹریڈنگ کی کرنسی یہی رہا ہے- مشرف نے تصویر پارلیمنٹ میں رنگ بھرنے کے لئے وجود زن کا سہارا لیا تھا- یہ الگ بات ہے اس سے کئی گھر اجڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا- ماضی میں ایک افواہ یہ بھی رہی ہے کہ یہاں ایک پڑوسی ملک کی حسینہ کو‘ ایک ملین ڈالر دئے گئے تھے- خیر وہ لوگ نیک نام نہیں تھے- مگر وزیر اعظم صاحب آپ اپنے نام کی لاج رکھ لیجئے
-
حیرت تو مجھے اس بات پر ہورہی کہ جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے- کیا تحریک انصاف کےسرخیل بھی اسی گنگا میں نہا رہے ہیں- آپ کی آنکھیں بند کرنے سے یہ لوگ پاک نہیں ہو جائیں گے- لیکن آپکی پارٹی پر بات آجائے گی
-
پارلیمنٹ لاجز کی کہانیاں اس قوم کا سر جھکارہی ہیں- کیا اس حمام میں سب ننگے ہیں- یا یہ لوگ ماضی کی کہانیوں میں مزید رنگ بھرنے کے چکر میں لگے ہیں- جمشید دستی پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ایسے وقت میں جب قوم ایک نازک دور سے گزر رہی ہے انہیں اس قسم کی باتیں نہیں کرنا چاہئے تھیں- یہاں میں ایک سوال پوچھتا ہوں کہ جب قوم اس نازک دور سے گزررہی ہے تو ان لوگوں کو شراب اور شباب کی ایسی محفلیں سجانا زیب دیتا ہے

-​
 
Top