Shaheed honey wale sahabi

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada
حضرت انس رضی اللہ تعا لیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے حضرت زید، حضرت جعفر،اور حضرت ابن رواحہ رضی اللہ عنھم کے متعلق خبر آنے سے پہلے ہی ان کے شہید ہو جانے کی متعلق لوگوں کو بتا دیا تھا ۔چنانچہ آپ ﷺ نے فر مایا:اب جھنڈا زید رضی اللہ عنہ نے سنبھالا ہوا ہے لیکن وہ شہید ہو گئے، اب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا سنبھال لیا ہے اور وہ بھی شہید ہو گئے۔ اب ابن رواحہ نے جھنڈا سنبھالا ہے اور وہ بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ یہ فر ماتے ہوئے آپ ﷺ کی چشمان مبارک اشک بار تھیں۔ (پھر فر مایا)یہاں تک کہ اب اللہ کی تلوار میں سے ایک تلوار(حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ)نے جھنڈا سنبھال لیا ہے اور اس کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے کا فروں پر فتح عطا فر مائی۔

صحیح بخاری: کتاب المغازی:باب غزوة موتہ من ارض الشام، وفی کتاب الجنائز: باب الرجل ینعی الی اھل المیت بنفسہ، وفی کتاب الجھاد:باب تمنی الشھادة، وفی باب من تامر فی الحرب من غیر امرة اذا خاف العدو، وفی کتاب:المناقب: باب علامات النبوة فی الاسلام، وفی کتاب فضا ئل صحابہ :باب مناقب خالد بن ولید رضی اللہ عنہ،ونحوہ النسائی فی السنن الکبری،واحمد بن حنبل فی المسند، والحاکم فی المستدرک، والطبرانی فی المعجم الکبیر،والخطیب التبریزی فی مشکاة المصابیح :کتاب احوال القیامة و بداءالخلق:باب فی امعجزات ، الفصل الاول


 
  • Like
Reactions: mashraki.larka
Top