Shaheed

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
شہید یا بشید

شہید کا مقام اللہ ان لوگوں کو عطا کرتا ہے جو اس کی راہ میں اپنی جان‘ جان آفرین کے سپرد کردیں- اللہ سے کسی کی نیت و ارادہ پوشیدہ نہیں ہے- کون جنتی ہے کون نہیں اس کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے ہمیں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہئے- امت مسلمہ ہر اس سخص کو شہید سمجھتی ہے جو اللہ کی راہ میں لڑتا ہوا مارا جائے- جو لوگ بیگناہ مارے جائیں ان کے لئے بھی شہادت کا حسن ظن رکھا جاتا ہے مگر انہیں شہادت کا ٹائٹل نہیں دیا جاتا ہے- یعنی اگر کوئی قتل ہو جائے یا ڈوب کر یا جل کر مر جائے یا عدالت سے موت کا سزا یافتہ ہو اس کے لئے شہید کا لفظ استعمال نہیں کیا جاتا ہے​
-
آج کل پروپیگنڈہ کا دور ہے- گو کہ شہید کا لفظ اسلام کی اصطلاح ہے- مگر آجکل یہ دھڑلے سے ان لوگوں کے لئے استعمال ہورہی جو بش کی شروع کی ہوئی صلیبی وار کو سپورٹ کرتے ہوئے مارے جائیں- میرے خیال میں ان لوگوں کے لئے ‘بشید‘ کی اصطلاح استعمال کی جائے- چونکہ وہ لوگ اس خدمت کے عوض پہلے ہی ڈالر وصول کر چکے ہوتے ہیں یا اقتدار دلانےکا وعدہ پر ہوتے ہیں اس لئے ان کے وارث حکومت کے حقدار ٹہرتے ہیں- ہمیں ایسے مرحومین کے حق میں دعا کرنی چاہئے یا نہیں یہ علمائے حق ہی بتا سکتے ہیں- ہم اتنا جانتے ہیں کہ جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ان کی مغفرت کی دعا نہیں کی جاتی ہے-​
 
Top