SMS From ISPR IS FAKE Read Full News

  • Work-from-home

asif ullah2

Newbie
Oct 1, 2009
140
183
0
38
موبائل فون کے ذریعے دہشت گردی کا امکان





گزشتہ دنوں نہایت تیزی سے پھیلنے والے ایک ایس ایم ایس نے پاکستان بھر کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا تھا کہ آپ کا موبائل کسی دہشت گردی میں استعمال ہوسکتا ہے وغیرہ اور آخر میں اس ایس ایم ایس کا پاکستان آرمی سے حوالہ جوڑا جارہا تھا تاہم فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے ایسے کسی پیغام سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے چند روز پیشتر ایک پیغام موبائل صارفین کو موصول ہوا جس کی عبارت تھی اگر آپ کو آپ کے موبائل پر فون کال آئے جس کے ذریعے کوئی شخص خود کو کمپنی کے نمائندہ کے طور پر متعارف کرا کے آپ سے کہے کہ سروس کوالٹی چیک کی جا رہی ہے لہٰذا آپ فلاں فلاں نمبر دبائیں تو اس کی بات نہ مانیں کیونکہ ان لوگوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیارکر لی ہے کہ جس کی مدد سے وہ آپ کی سم کو اپنے کنٹرول میں کر لیں گے اور دہشتگردی کے مقاصد کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں منجانب آئی ایس پی آر پاک فوج

ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں پے در پے بم دھماکے اور خودکش حملے ہو رہے ہیں اس پیغام سے صارفین میں سخت تشویش اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے پاک فوج اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ ایس ایم ایس کس نے تخلیق کیا اور اس کا مقصد کیا ہے اگرچہ فوجی حکام نے اس نوعیت کے کسی پیغام سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے اور پیغام کے آخر میں فوج کا نام لکھنے پر تشویش بھی ظاہر کی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ ایس ایم ایس میں جس خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے وہ ممکن ہے اس لئے صارفین اس حوالے سے محتاط رہیں کیونکہ ایک خاص وائرس کے ذریعے نہ صرف سم کو جام کیا جا سکتا ہے بلکہ بیلنس بھی چرایا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے بم دھماکے جیسے منفی کام بھی لئے جا سکتے ہیں۔
ایک پاکستانی موبائل کمپنی کے آئی ٹی اسپیشلسٹ نے اس چیز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا موبائل فون جتنا زیادہ جدید ہوگا اتنا ہی زیادہ ایسے کسی واقعہ میں خطرناک ثابت ہوسکتا کیونکہ وہ موبائل فون اور کمپیوٹر دونوں کا کردار ادا کرتا ہے


---------- Post added at 12:23 AM ---------- Previous post was at 12:22 AM ----------

very good info
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top