Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

سب لوگ جدھر وہ ہیں اُدھر دیکھ رہے ہیں
ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں

 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
کُھلی آنکھوں سے سپنے قرض لے کر
تری تنہائیوں میں رنگ گھولوں
ملے گی آنسوؤں سے تن کو ٹھنڈک
بڑی لُو ہے ، ذرا آنچل بھگو لوں
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai
تجھ سے بچھڑے ہیں تو پایا ہے بیاباں کا سکوت
ورنــہ دریاؤں ســـے مــلتی تھی روانـــی اپنی

 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیں
گو کہانی سی کہانی بھی نہیں

چاندنی ٹھہری تھی اِس آنگن میں کل
اب کوئی اس کی نشانی بھی نہیں
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

عین ممکن ہے کہ بینائی مجھے دھوکہ دے
یہ جو شبنم ہے شرارہ بھی تو ہو سکتا ہے

 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
پیڑ کی سانسوں میں چڑیا کا بدن کھنچتا گیا
نبض رُکتی گئی ، شاخوں کی رگیں کھلتی گئیں
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

آپ نے روک لیا ہم کو وگرنہ یوں بھی
اُٹھ کے درگاہِ محبت سے کہاں جانا تھا

 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
معلوم کنارے سے ہوتی نہیں گہرائی
جب اترو گے دریا میں تو ہو گی شناسائی
افلاک کی گردش نے رکھا ہمیں پستی میں
حالانکہ ستاروں کے ہم بھی تھے تمنائی
 
  • Like
Reactions: Angela and Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

کیا خبر کون کہاں ترکِ تعلق کر لے
اب اکٹھے ہیں تو تصویر بنا لی جائے

 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
میں پانیوں کی مسافر ، وہ آسمانوں کا
کہاں سے ربط بڑھائیں کہ درمیاں ہے خلا
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
میں پانیوں کی مسافر ، وہ آسمانوں کا
کہاں سے ربط بڑھائیں کہ درمیاں ہے خلا

امجد اسلام امجد یاد دلا دئیے😐.

میں تیرے سنگ کیسے چلوں ساجنا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا
۔

تو میرا ہاتھ ہاتھوں میں لے کے چلے، مہربانی تیری
تیری آہٹ پہ دل کا دریچہ کھلے، میں دیوانی تیری

توغبارِ سفر، میں خزاں کی گھٹا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا

تو بہاروں کی خوشبو بھری شام ہے، میں ستارہ تیرا
زندگی کی ضمانت تیرا نام ہے، تو سہارا میرا

میں نے ساری خدائی میں تجھ کو چُنا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا
۔

تو چلا تو ستارے بھی چلنے لگے، آنسوؤں کی طرح
خواب پہ خواب جلنے لگے، آرزو کی طرح

تیری منزل بنے میرا ہر راستہ
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا

میں تیرے سنگ کیسے چلوں ساجنا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

اس سے پہلے بھی روایات میں آیا ہوا ہے
عشق کا نام فسادات میں آیا ہوا ہے
وہ مرے دل میں بہت دیر نہیں ٹھرے گا
شہر کا شخص ہے دیہات میں آیا ہوا ہے
 
Top