Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
دل بھی بھرا ہو شام کی پرچھائیاں بھی ہوں
مر جایئے جو ایسے میں تنہائیاں بھی ہوں
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
ﻭﮦ ﺳﺮِ ﺑﺎﻡ ﭼﮍﮬﮯ ﺯﻟﻒ ﮐﺎ ﭘﺮﺩﮦ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﮨﻢ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﻧﻈﺮ ﺑﺎﺯ ﺗﮭﮯ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﮔﺌﮯ
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
ہمارے ہاتھ خزاؤں نے باندھ رکھّے ہیں
وہ اپنی زُلف میں تازہ گلاب چاہتی ہے
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
ذرا ان کی شوخی تو دیکھنا لیے زلف خم شدہ ہاتھ میں
میرے پاس آئے دبے دبے مجھے سانپ کہہ کے ڈرا دیا
 

khamosh_dua

Active Member
Jun 30, 2012
466
255
1,163

ہمیں خدا سے محبت نہیں سکھاٸی گٸ
حوس بہشت کی، دوزخ کا ڈر ابھارا گیا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
اِس سے پہلے کے رُت بدل جائے
اپنے سارے گلاب لے جانا
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613

View attachment 114142
!اے مرے کبریا!!
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!!
میرے ادراک کی سرحدوں سے پرے
میرے وجدان کی سلطنت سے ادھر
تیری پہچان کا اولین مرحلہ!


میری مٹی کے سب ذائقوں سے جدا!!
تیری چاہت کی خوشبو کا پہلا سفر!!
میری منزل ؟
تیری رہگزر کی خبر!
میرا حاصل ؟
تیری آگہی کی عطا!!
میرے لفظوں کی سانسیں
ترا معجزہ!
میرے حرفوں کی نبضیں
ترے لطف کا بے کراں سلسہ!
میرے اشکوں کی چاندی
ترا آئینہ!
میری سوچوں کی سطریں
تری جستجو کی مسافت میں گم راستوں کا پتہ!
میں مسافر ترا——-( خود سے نا آشنا)
ظلمتوں کے گھنے جنگلوں میں گھرا
خود پہ اوڑھے ہوئے کربِ وہم و گماں کی سلگتی ردا
ناشناسائیوں کے پرانے مرض،
گمرہی کے طلسمات میں مبتلا
سورجوں سے بھری کہکشاں کے تلے
ڈھونڈتا پھر رہا ہوں ترا نقشِ پا——!!
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!!


کب تلک گمرہی کے طلسمات میں؟
ظلمتِ ذات میں
ناشناسائیوں سے اٹی رات میں
دل بھٹکتا رہے
بھر کے دامانِ صد چاک میں بے اماں حسرتوں کا لہو
بے ثمر خواہشیں
رائیگاں جستجو!!


اے انو کھے سخی!
اے مرے کبریا!!
کوئی رستہ دکھا
خود پہ کھل جاؤں میں
مجھ پہ افشا ہو “تو”
اے مرے کبریا!!
کبریا‘ اب مجھے
لوحِ ارض و سما کے سبھی ناتراشیدہ ‘ پوشیدہ
حرفوں میں لپٹے ہوئے


اسم پڑھنا سکھا
اے انوکھے سخی!
اے مرے کبریا!
میں مسافر ترا

@Don @saviou @Shiraz-Khan @Seemab_khan @Mahen @shehr-e-tanhayi @Hoorain
@Aaylaaaaa @minaahil @H@!der @Untamed-Heart @Sehar_Khan
@duaabatool @Armaghankhan
@Kavi @Gaggan @AnadiL @ROHAAN @Angela @Spirit
@Hasii @Bird-Of-Paradise @shzd @zehar
@Manahi007 @ujalaa @*Sonu* @Fantasy
@Shanzykhan @NXXXS @AnadiL @Basitkikhushi
@whiteros @namaal @Zunaira_Gul
@Fanii @junaid_ak47 @Mas00m-DeVil
@Asheer @arzi_zeest @mashooma
@St0rm @Museebat @Ram33n
@ujalaa @Museebat
86724835_1308574175993127_9084062371722297344_n.jpg
 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے
اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاوْ یارو
ہم کسی اور دِلاسے میں نہیں آئیں گے

خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے

ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں
ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے


جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے

fvrtttt one Kavi bro
 
  • Like
Reactions: Spirit

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
118457647_2722558504624259_4940690377341646875_n.jpg

چاند اور میں
احمد فراز

چاند سے میں نے کہا، اے مِری راتوں کے رفیق
توُ، کہ سرگشتہ و تنہا تھا سدا میری طرح
اپنے سینے میں چُھپائے ہُوئے لاکھوں گھاؤ
توُ دکھاوے کے لیے ہنستا رہا میری طرح
ضوفشاں حُسن تیرا میرے ہُنر کی صُورت
اور مقدّر میں اندھیرے کی ردا میری طرح
وہی تقدیر تیری، میری زمیں کی گردش
وہی افلاک کا نخچیرِ جفا میری طرح
تیرے منظر بھی ہیں ویراں میرے خوابوں جیسے
تیرے قدموں میں بھی زنجیرِ وفا میری طرح
وہی صحرائے شبِ زیست میں تنہا سفری
وہی ویرانۂ جاں دشتِ بلا میری طرح
آج کیوں میری رفاقت بھی گراں ہے تجھ کو
تُو کبھی اِتنا بھی افسردہ نہ تھا میری طرح

چاند نے مجھ سے کہا، اے میرے پاگل شاعر
توُ، کہ محرم ہے میرے قریۂ تنہائی کا
تجھ کو معلوم ہے جو زخم میری رُوح میں ہے
مجھ کو حاصل ہے شرف تیری شناسائی کا
موجزن ہے میرے اطراف میں اِک بحرِ سکوُت
اور چرچا ہے فضا میں تیری گویائی کا
آج کی شب میرے سینے پہ وہ قابیل اُترا
جس کی گردن پہ دمکتا ہے لہوُ بھائی کا
میرے دامن میں نہ ہیرے ہیں، نہ سونا چاندی
اور بجُز اس کے نہیں شوق تمنائی کا
مجھ کو دُکھ ہے کہ نہ لے جائیں یہ دُنیا والے
میری دُنیا ہے خزانہ میری تنہائی کا

 
  • Like
Reactions: Spirit and Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے

ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں
ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے


جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے

fvrtttt one Kavi bro
بہت خوبصورت غزل ہے
 
  • Like
Reactions: ROHAAN and Angela

Spirit

Active Member
Aug 23, 2018
435
328
363
Netherland
tumhara jhoot isi bat sey pakkra giya. guard Uncle hmain Angii madam nahi kehtey. jhoootiiiiiiiiiiiiii
😂 wo jo bhi tumhy kehty hain , wahi keh rahy thy 😂
آ تو جاؤں مگر تمہارے خط
اہل کوفہ سے ملتے جلتے ہیں
waaaaah ....
mera net is waqt aisy chal raha hy jesy sahdi py dulhan lehnga pakr ky chalti hy 😂 do dafa online ayin hun, ab ja ky kuch sahi hwa😭😭
View attachment 114228
چاند اور میں
احمد فراز

چاند سے میں نے کہا، اے مِری راتوں کے رفیق
توُ، کہ سرگشتہ و تنہا تھا سدا میری طرح
اپنے سینے میں چُھپائے ہُوئے لاکھوں گھاؤ
توُ دکھاوے کے لیے ہنستا رہا میری طرح
ضوفشاں حُسن تیرا میرے ہُنر کی صُورت
اور مقدّر میں اندھیرے کی ردا میری طرح
وہی تقدیر تیری، میری زمیں کی گردش
وہی افلاک کا نخچیرِ جفا میری طرح
تیرے منظر بھی ہیں ویراں میرے خوابوں جیسے
تیرے قدموں میں بھی زنجیرِ وفا میری طرح
وہی صحرائے شبِ زیست میں تنہا سفری
وہی ویرانۂ جاں دشتِ بلا میری طرح
آج کیوں میری رفاقت بھی گراں ہے تجھ کو
تُو کبھی اِتنا بھی افسردہ نہ تھا میری طرح

چاند نے مجھ سے کہا، اے میرے پاگل شاعر
توُ، کہ محرم ہے میرے قریۂ تنہائی کا
تجھ کو معلوم ہے جو زخم میری رُوح میں ہے
مجھ کو حاصل ہے شرف تیری شناسائی کا
موجزن ہے میرے اطراف میں اِک بحرِ سکوُت
اور چرچا ہے فضا میں تیری گویائی کا
آج کی شب میرے سینے پہ وہ قابیل اُترا
جس کی گردن پہ دمکتا ہے لہوُ بھائی کا
میرے دامن میں نہ ہیرے ہیں، نہ سونا چاندی
اور بجُز اس کے نہیں شوق تمنائی کا
مجھ کو دُکھ ہے کہ نہ لے جائیں یہ دُنیا والے
میری دُنیا ہے خزانہ میری تنہائی کا


superb.........
ik bat to bta yh tujhy chand itna pasand kiu hy?
Ahmad Fraz ney kaha hy...
Aashqui mein Meer jesy khaab mat dekha kro
bawly ho jao gy, mehtaab mat dekha kro 😂
 
Top